اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر نو ہندوستان کی ثقافتی نشاۃ ثانیہ کی علامت ہے: نائیڈو

ایودھیا، اپریل ۔نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے جمعہ کو اتر پردیش کے قدیم مذہبی شہر اجودھیا میں رام للا کے درشن کرنے کے بعد کہا کہ اجودھیا اور رام جنم بھومی کے درشن کرنے سے ان کی گزشتہ کئی سالوں کی خواہش پوری ہوئی ہے۔نائیڈو نے ایودھیا یاترا کے اپنے تجربے کو سوشل میڈیا پر ایک مضمون کے ذریعے شیئر کیا۔ اس میں، انہوں نے کہا، ’’ایودھیا میں شری رام مندر کی تعمیر نو ہندوستان کی ثقافتی نشاۃ ثانیہ کی علامت ہے، یہ رام کے آدرشوں سے ہماری وابستگی کی علامت ہے، ایک عوام دوست اور منصفانہ طرز حکمرانی کے نظام کی جو سبھی کےلئے امن، انصاف اور مساوات کو یقینی بناتا ہے۔ ‘‘رام نگری کے اپنے دورے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا، ’’میرا اجودھیا کا طویل دورہ اور شری رام جنم بھومی کے دیوائی درشن، آج میرا طویل انتظار ختم ہو گیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ میری طرح ملک کے لاکھوں عقیدت مند شہری بھی بھگوان شری رام کے عظیم مندر میں درشن کے منتظر ہیں۔ اس یاترا نے مجھے اپنی اقدار، اپنی عظیم ثقافت سے جڑنے کا موقع فراہم کیا۔

 

Related Articles