کورونا کا قہر جاری،پونے تین لاکھ نئے معاملے
نئی دہلی، جنوری۔ملک میں کورونا کا قہر اپنے عروج پر ہے اور ایک دن بعد ہی کورونا انفیکشن کے معاملات میں زبردست چھلانگ کے ساتھ تقریباً پونے تین لاکھ نئے معاملے سامنے آنے کے بعد زیر علاج معاملوں کی تعداد بڑھ کر 18 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی یہ شرح 4.83 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔دریں اثنا، منگل کو ملک میں 76 لاکھ 35 ہزار 229 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اور اب تک ایک ارب 58 کروڑ 88 لاکھ 47 ہزار 554 کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 18 لاکھ 69 ہزار 642 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جس میں دو لاکھ 82 ہزار 970 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ متاثرہ افراد کی کل تعداد تین کروڑ 79 لاکھ 1 ہزار 241 ہو گئی۔ اس سے قبل منگل کو دو لاکھ 38 ہزار 18 معاملے درج کیے گئے تھے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 441 مریضوں کی موت کے بعد اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 4 لاکھ 87 ہزار 202 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 1 لاکھ 88 ہزار 157 مریض صحت یاب ہونے سے کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 55 لاکھ 83 ہزار 39 ہوگئی ہے۔ملک میں صحت یاب ہونے کی شرح 93.88 فیصد پر آگئی ہے، جب کہ اس وقت اموات کی شرح 1.29 فیصد ہے۔دوسری طرف 27 ریاستوں میں اب تک 8961 لوگ کووڈ کے اومیکرون قسم سے متاثر پائے گئے ہیں۔ملک میں مہاراشٹر زیر علاج معاملوں میں پہلے نمبر پر ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں زیر علاج معاملے 330 بڑھ کر 2,71,427 ہو گئے ہیں جبکہ 38,824 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 68,68,816 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 53 مریضوں کی موت ہو گئی اور اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,41,885 ہو گئی ہے۔زیر علاج معاملوں میں دوسرے نمبر پر، کرناٹک ہے جہاں ان کی تعداد 2,50,410 ہے۔ یہاں سب سے زیادہ زیر علاج معاملے 33,084 بڑھے ہیں۔ ریاست میں 8353 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جن میں 29,99,825 لوگ شامل ہیں جنہوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 20 مریضوں کی موت ہو گئی ہے اور اب تک مرنے والوں کی تعداد 38,465 ہو گئی ہے۔مجموعی طورپر زیر علاج معاملوں کے لحاظ سے تمل ناڈو تیسرے نمبر پر ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8,823 زیر علاج معاملوں میں اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 1,61,171 ہو گئی ہے اور اس عرصے کے دوران مزید 29 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 37038 ہو گئی ہے۔ ریاست میں 15,036 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے بازیاب لوگوں کی تعداد بڑھ کر 27,89,045 ہوگئی ہے۔مغربی بنگال کل زیر علاج معاملوں کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے۔ ریاست میں 2912 زیر علاج معاملوں کی کمی کے بعد کل تعداد 1,55,711 پر آ گئی ہے اور مزید 34 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 20,155 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 17,41,648 مریض انفیکشن سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔کیرالہ کل زیر علاج معاملوں کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر ہے۔ مذکورہ مدت کے دوران ریاست میں 21,056 کورونا زیر علاج معاملوں میں اضافے کی وجہ سے ان کی کل تعداد بڑھ کر 143,219 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس وبا سے مزید 122 لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 51,026 ہو گئی ہے، جب کہ ریاست میں اب تک 52,36,013 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔اتر پردیش میں کورونا کے 5,502 زیر علاج معاملوں کے کم ہونے سے ان کی تعداد 1,01,114 پر آ گئی ہے اور انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 17,40,268 ہو گئی ہے، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 22,984 ہو گئی ہے۔قومی دارالحکومت دہلی میں پچھلے پانچ دنوں سے زیر علاج معاملے کم ہو رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت میں کورونا کے 5 ہزار 870 زیر علاج معاملوں میں کمی کے بعد ان کی مجموعی تعداد 78 ہزار 112 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 17,516 مریضوں کے صحت یاب ہونے سےاس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 16 لاکھ 30 ہزار 644 ہو گئی ہے۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 38 لوگوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25,425 ہو گئی ہے۔آندھرا پردیش میں بھی کورونا زیر علاج معاملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس سے ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5،926 معاملوں میں اضافے کے ساتھ کل تعداد 36,108 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 20,66,762 ہو گئی ہے۔ اس دوران مزید چار مریضوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 14514 ہوگئی۔تلنگانہ میں زیر علاج معاملوں کی تعداد 275 سے بڑھ کر 22472 ہو گئی ہے جبکہ اس دوران دو مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 4,062 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 6,88,105 لوگوں کو اس وبا سے نجات ملی ہے۔شمال مشرقی ریاست میزورم میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیر علاج معاملے بڑھ کر 9012 ہو گئے ہیں اور کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 1,45,485 ہو گئی ہے جبکہ ایک اور مریض کی موت کے بعد اموات کی تعداد 574 ہو گئی ہے۔چھتیس گڑھ میں کورونا کے 191 زیر علاج معاملے کم ہونے کی وجہ سے ان کی کل تعداد 31,769 پر آ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 10,24,462 ہو گئی ہے اور اس دوران مزید 9 کورونا متاثرین کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد 13,673 ہو گئی ہے۔پنجاب میں کورونا کے زیر علاج معاملے بڑھ کر 43 ہزار 977 ہو گئے ہیں اور انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 16 ہزار 153 ہو گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار 817 ہو گئی ہے۔گجرات میں زیر علاج معاملے بڑھ کر 79,600 ہو گئے ہیں اور اب تک 8,66,338 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 10,174 ہو گئی ہے۔بہار میں 762 زیر علاج معاملوں کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 33885 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 7,49,174 لوگ کورونا سے آزاد ہوچکے ہیں اور مزید چار مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 12,145 ہوگئی ہے۔پہاڑی ریاست اتراکھنڈ میں 2424 کورونا کے زیر علاج معاملے بڑھنے سے ان کی کل تعداد بڑھ کر 20620 ہو گئی ہے اور ریاست میں اب تک 3,49,661 لوگ اس مہلک وائرس سے چھٹکارا پا چکے ہیں اور اب تک 7450 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔ یہ وبا سے ریاست کے تمام اسکول 22 جنوری تک بند کردیئے گئے ہیں اور آن لائن کلاسز جاری ہیں۔