بابراعظم ٹی -20 رینکنگ میں نمبر ایک پر برقرار
دبئی،اپریل۔مارچ کے مہینے کےلئے آئی سی سی ’مینز پلیئر آف دی منتھ‘کا ایوارڈ جیتنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان آئی سی سی کی ٹی -20 بلے بازی رینکنگ میں نمبر ایک پر قرار ہیں،جبکہ 2021 کے آئی سی سی ’مینز ٹی -20پلیئر آف دی ایئر‘رہے پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ایک پائدان نیچے کھسک کر نمبر تین پر آگئے ہیں۔اس کے علاوہ ایک دیگر پاکستانی کھلاڑی آفرینی نے حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف واحد ٹی -20 میچ میں 21 رنز پر دو وکٹ کے شاندار مظاہرے کی بدولت ٹی -20 گیند بازی رینکنگ میں ٹاپ 10 میں داخل کیا ہے۔وہ 634 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دسویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔اس دوران آسٹریلیائی تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ،جو پاکستان کے خلاف یہ ٹی -20 میچ نہیں کھیلے تھے،ایک پائیدان نیچے کھسک کر نمبر تین پرآگئے ہیں،جبکہ انگلینڈ کے لیگ اسپینر عادل راشد اوپر کی بڑھتے ہوئے نمبر دو پر آگئے ہیں۔دوسری جانب نیپال کے دیپندر سنگھ ایری نے پی این جی اور ملائیشیا کے خلاف سہ فریقی سیریز میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کے بعد بیٹنگ، باؤلنگ اور آل راؤنڈر کی تینوں رینکنگ میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ سیریز کے فائنل میں ناقابل شکست 54 رن اور 18 رن پر چار وکٹیں لے کر دیپندر پلیئر آف دی سیریز بن گئے، بلے بازی کی درجہ بندی میں 13 درجے کی چھلانگ لگا کر 38 ویں، باؤلنگ رینکنگ میں 47 درجے کی چھلانگ لگا کر 135 ویں اور آل راؤنڈر رینکنگ میں ر 10 مقام کی چھلانگ لگاکر 10 نمبر پر پہنچ گئے۔آل راؤنڈر رینکنگ میں نمیبیا کے جے جے سمٹ چھ مقام کے فائدہ سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے یوگنڈا کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی سیریز میں بلے سے 35 گیندوں پر 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد، گیند کے ساتھ ہیٹ ٹرک سمیت 10 رن پر چھ وکٹیں حاصل کیں۔جنوبی افریقہ کے کرشماتی بائیں ہاتھ کے اسپنر کیشو مہاراج کو ٹیسٹ رینکنگ میں کافی فائدہ ہوا ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں بلے اور گیند کے ساتھ نمایاں شراکت کی بدولت کیشو نے باؤلنگ رینکنگ میں سات مقام چھلانگ لگا کر 21 ویں اور آل راؤنڈر کی درجہ بندی میں 13 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ان کے ہم وطن اسپنر سائمن ہارمر بھی بولنگ رینکنگ میں 26 درجے کی چھلانگ لگا کر 54 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ وہ کیشو مہاراج (16) کے پیچھے 13 وکٹوں کے ساتھ سیریز میں دوسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر تھے۔