آسٹریلیا کا وکٹوریہ 2026 کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کرے گا

لندن، اپریل۔آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ 2026 دولت مشترکہ کھیلوں کی میزبانی کرے گی۔ کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن نے منگل کو اس کا اعلان کیا۔ فیڈریشن کے مطابق پہلی بار یہ بنیادی طور پر علاقائی کامن ویلتھ گیمز ہوں گے۔ کھیلوں کا انعقاد وکٹوریہ کے میلبورن، گیلونگ، بینڈیگو، بیلاریٹ اور گِپس لینڈ سمیت کئی شہروں اور علاقائی مراکز میں کیاجائے گا۔ افتتاحی تقریب میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگی۔ قابل ذکر ہے کہ کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن، کامن ویلتھ گیمز آسٹریلیا اور وکٹوریہ کے درمیان فروری میں شروع ہونے والی بات چیت کے بعد وکٹوریہ میں 2026 کامن ویلتھ گیمز منعقد کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا گیا تھا۔ کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن نے ایک بیان میں کہا، ’’وکٹوریہ 2026 کے لیے کھیلوں کا پروگرام بنانے کے لیے مرحلہ وار طریقہ اختیار کرے گی۔ کامن ویلتھ گیمز کے لیے ابتدائی طور پر 16 کھیلوں کو آگے رکھاگیا ہے، اس سال کے آخر میں مزید کھلوں کو شامل کیاجائے گا۔کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن کے صدر ڈیم لوئس مارٹن نے کہا: کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن وکٹوریہ کو 2026 کامن ویلتھ گیمز کاایوارڈ دے کر بہت خوش ہے۔ کامن ویلتھ گیمز آسٹریلیا اور وکٹورین حکومت نے ہمارے فلیگ شپ ملٹی اسپورٹس ایونٹ کی میزبانی کے لیے ایک جرات مندانہ اور اختراعی انداز اپنایا ہے۔ وکٹوریہ کھیلوں کے انعقادکے ساتھ، ہمیں یقین ہے کہ ہمیں اپنے سفر کے اگلے مرحلے کے لیے صحیح پارٹنر ملا ہے۔ مارٹن نے کہا، کامن ویلتھ گیمزفیملی کے لیے یہ ایک بہت ہی خاص لمحہ ہے اور پورے موومنٹ کی جانب سے، میں کامن ویلتھ گیمز آسٹریلیا اور وکٹوریہ کو گیمز کے کامیاب انعقاد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔ اب ہم ایک روشن مستقبل کے منتظر ہیں کیونکہ ہم کامن ویلتھ گیمز کے انعقاد کے لیے مشترکہ طورپرکام کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ آسٹریلیا پانچ بار کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کر چکا ہے۔ وکٹوریہ نے 2006 میں بھی میلبورن میں کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کی تھی۔ 2022 کامن ویلتھ گیمزکاانعقاد 28 جولائی سے 8 اگست تک انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ہوناہے۔

Related Articles