ضلع وار کیندریہ ودیالیہ کی پالیسی نہیں: دھرمیندر

نئی دہلی، اپریل۔وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے بدھ کو راجیہ سبھا میں کہا کہ ضلع وار کیندریہ ودیالیوں کو کھولنے کی حکومت کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں مسٹر پردھان نے کہا کہ کسی خاص جگہ پر کیندریہ ودیالیہ کھولنے کا بنیادی عنصر مرکزی حکومت کے ملازمین کی تعداد ہے۔ ضلع وار کیندریہ ودیالیہ کھولنے کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔ایک اور ضمنی سوال کے جواب میں دیہی ترقی کی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی نے کہا کہ شہروں میں منریگا کی طرز پر کوئی اسکیم شروع کرنے کا کوئی خیال نہیں ہے۔

Related Articles