ہم نے ہمیشہ کھیل میں برقراررہنے کا طریقہ تلاش کرلیا ہے: راہل

ممبئی، اپریل ۔لکھنؤ سپر جائنٹس کے کپتان لوکیش راہل نے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف پیر کو یہاں آئی پی ایل 2022 کے 12ویں میچ میں جیت کے بعد کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ ہم نے ہمیشہ کھیل میں برقراررہنے اور خود کو جیتنے کاموقع دینے کا ایک طریقہ ڈھونڈ لیا ہے، ہم نے آج پھر وہی کیا۔ میچ کے بعد راہل نے کہا، پچھلے تین میچوں میں ہم نے واپسی کی صلاحیت دکھائی ہے۔ پاور پلے میں تین وکٹ گنوانااچھی بات نہیں ہے اور ہمیں اس پر توجہ دینی ہوگی۔ ہمیں وقت لیناہوگا، کیونکہ ہمارے پاس بیٹنگ میں گہرائی ہے۔ ہمیں خطرے والے شاٹس کم کرنے پر کام کرنا ہوگا۔ ہماری باؤلنگ اچھی رہی۔ لکھنؤ کے کپتان نے کہا، سلامی جوڑی کے طور پرآپ زیادہ بات چیت نہیں کرتے ہیں اور صرف صحیح گیندوں کا انتخاب کرتے ہوئے اپنا کام کرتے رہتے ہیں۔ ہمیں اپنے شاٹس کے انتخاب میں اسمارٹ ہوناپڑے گا۔ پچ کو پڑھ کرآپ کو اپنے کھیل میں صحیح تبدیلیاں کرنی پڑتی ہیں۔ میں پچھلے کچھ سیزن سے دیپک ہڈا کے ساتھ کھیل رہا ہوں اور وہ نیٹ سے باہر ہی نہیں آنا چاہتے ہیں۔ مجھے انہیں بتانا پڑتاہے کہ آپ کو نیٹ میں صرف ہلکی پریکٹس کرنی ہے۔ انہیں اپنے مواقع کے لئے انتظار کرنا پڑا ہے، لیکن اب انہوں نے اپنی صلاحیت دکھا دی ہے، اس لیے اب ہم مڈل آرڈر میں ان پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔

Related Articles