دنیا میں کورونامتاثرین کی تعداد 30۔2 کروڑ سے متجاوز


واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی،خوفناک اور جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) کے اثرات اب بھی کم نہیں ہورہے ہیں اور دنیابھر میں اس جان لیوا وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد اب 30۔20 کروڑ سے متجاوز اورہلاک شدگان کی تعداد 7.86 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔۔
کووڈ19سے متاثر ہونے کے معاملہ امریکہ اب بھی دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے، اور ہندوستان تیسرے مقام پرہے،وہیں اس وبا سے اموات کے معاملہ میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے، میکسیکو تیسرے اور ہندوستان چوتھے نمبر پر ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، کوروناوائرس نے دنیا بھر میں 22،328،069 افراد کو متاثر کیا ہے اور 786،303 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ میں اب تک 5،529،347 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور173،145 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ برازیل میں اب تک 3،456،652 لاکھ افراد متاثرجبکہ 111،100 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 69،652 کیسز کے رپورٹ ہونے کے ساتھ متاثرین افراد کی مجموعی تعداد 28،36،925 ہوگئی ہے۔ اسی دوران ملک میں 977 افراد کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد 53،866 ہوگئی ہے۔ ملک میں صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 20،96،664 اور کورونا وائرس کے فعال کیسز ایک بار پھر بڑھ کر 6،86،395 ہو گئے ہیں۔
کووڈ 19 وائرس کے لحاظ سے روس دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے اور اب تک 935،066 افراد اس ملک میں متاثر ہوچکے ہیں اور 15،951افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا کی وبا پھیلنے کا سلسلہ بدستورجاری ہے ، جس کی وجہ سے یہ ملک کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں دنیا میں پانچویں مقام پر ہے۔ اب تک یہاں 596،060 افراد کورونا وائرس سے متاثراور 12،423 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی پیرونے وائرس کے معاملہ میں میکسیکو کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے اور یہاں 549،321 افراد کوروناوائرس کا شکار ہوچکے ہیں اور اس وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد اس ملک میں 26،658 ہوچکی ہے۔
میکسیکو میں کورونا وائرس سے حالات دن بہ دن بدتر ہوتے جارہے ہیں ۔اس ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 537،031 جبکہ 58،481 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کولمبیا کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے کیسز کے معاملہ میں دنیا میں اب آٹھویں نمبر پر ہے۔ اب تک اس ملک میں 489،122 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 15،619 ہے۔ اسی مدت میں چلی دنیا بھرمیں نویں نمبر پرآگیا ہے اور اب تک اس ملک میں 390،037 افراد متاثر اور 10،578 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں یوروپی ملک اسپین اب دسویں نمبر پر ہے اور یہاں کورونا متاثرین کی تعداد 370،867 اورہلاک شدگان کی تعداد 28،797 ہوچکی ہے۔

Related Articles