دہلی میں 9 دن کے آرام کے بعد بھارت جوڑو یاترا کا آغاز

نئی دہلی، جنوری۔کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں کنیا کماری سے شروع ہونے والی بھارت جوڑو یاترا 9 دن کے آرام کے بعد منگل کو دہلی سے شروع ہوئی۔بھارت جوڑو یاترا 109ویں دن یہاں کنٹینروں پر جھنڈے لگانے کے بعد ہنومان مندر، کشمیری گیٹ سے روانہ ہوئی اور شاستری پارک، گاندھی نگر، سیلم پورکے راستے جعفرآباد چوک کی طرف سے لونی بارڈر اتر پردیش کی سرحد میں داخل ہوئی۔جیسے ہی یاترا اتر پردیش میں داخل ہوئی، جھنڈا سونپنے کا پروگرام ہوا اور کارکنوں نے نئے گیت کے ساتھ یاترا کا آغاز کیا۔بھارت جوڑو یاترا نے 9 ریاستوں سے ہوتے ہوئےتقریباً 3000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے اتر پردیش میں داخل ہوئی۔ اس موقع پر اتر پردیش کانگریس نے یاترا کی کامیابی پر ایک شاندار یاترا گیت بھی جاری کیا۔

Related Articles