شری رام کے نام پر بدامنی پیدا نہ کریں: کمارسوامی
بنگلورو اپریل۔کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور جنتا دل (ایس) لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی نے منگل کو کچھ تنظیموں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شری رام کے نام پر بدامنی پیدا نہیں کی جانی چاہئے۔کمارسوامی آج پارٹی کے ریاستی دفتر جے پی بھون میں سابق نائب وزیر اعظم بابو جگ جیون رام کی سالگرہ کی تقریب کے بعد نامہ نگاروں سے بات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان تنظیموں کا کام راون جیسا ہے جس کے لیے ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ہم آہنگی بگاڑنے سے کسی کا فائدہ نہیں ہونے والا ہے اس لیے ایسے لوگوں سے ہوشیار رہنے کی بھی ضرورت ہے۔