لکی علی کا البم ’انتظار‘ کے بعد گلوکاری سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

ممبئی ،اپریل۔ بھارتی مقبول گلوکار لکی علی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ ریٹائرمنٹ کو زیادہ ذمہ داری کے طور پر دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ‘‘میں کافی عرصے سے ریٹائر ہونے کے بارے میں سوچ رہا تھا۔ میں اسے کسی بھی چیز سے زیادہ ذمہ داری کا کام سمجھتا ہوں۔لکی علی کا شمار ان گلوکاروں میں سے ہوتا ہے، جن کی آواز روح کو سکون پہنچاتی ہے۔ 90 کی دہائی کے آخر اور 2000 کی دہائی کے آغاز میں لکی علی نے پوری دنیا میں اپنی آواز سے ایسا جادوئی سماں باندھا تھا جو آج تک برقرار ہے۔ لکی علی اور ان کے نغموں کے بغیر موسیقی کا تصور کرنا ناممکن ہے۔ اگرچہ کہ لکی علی نے دوسرے گلوکاروں کی طرح پلے بیک سکنگ میں زیادہ دلچسپی نہیں دکھائی لیکن وہ کنسرٹ اور البم ریلیز کرکے اپنے مداحوں کو تحفہ دیتے رہتے ہیں۔ ایسے میں اب گلوکار نے اپنے مداحوں کو ایک بری خبر دی ہے اور بتایا ہے کہ وہ موسیقی سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔میڈیاکو ایک انٹرویو میں لکی نے اس بات کا انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ریٹائرمنٹ کو زیادہ ذمہ داری کے طور پر دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ‘‘میں کافی عرصے سے ریٹائر ہونے کے بارے میں سوچ رہا تھا۔ میں اسے کسی بھی چیز سے زیادہ ذمہ داری کا کام سمجھتا ہوں۔ جب میرے بچوں نے اپنا میوزک لیبل شروع کیا تو میں نے سوچا کہ میں موسیقی سے دور ہوجاؤں۔ میں اس کے لیے تیار تھا۔لکی علی کا آئندہ میوزک البم’ انتظار‘ 6 اپریل کو ریلیز ہونے والا ہے اور اپنے اس آخری البم سے گلوکار اپنے شاندار کیرئیر کو اختتام کرنے جا رہے ہیں۔ لکی علی نے او صنم، ایک پل کا جینا، کتنی حسین زندگی ہییہ، سفر نامہ، نہ تم جانو نہ ہم، جانے کیا ڈھونڈتا ہے، حیرت، تیرے میرے ساتھ، آہستہ آہستہ، دیکھا ہے ایسے بھی جیسے مسحورکن نغمے گائے ہیں۔

Related Articles