بالی وڈ ڈائری: ایشوریہ رائے کا ابھیشیک کو بتایا گیا گْر کیا اور ارجن کپور ’گوسپ‘ پر کیا کہتے ہیں؟ببالی وڈ ڈائری: ایشوریہ رائے کا ابھیشیک کو بتایا گیا گْر کیا اور ارجن کپور ’گوسپ‘ پر کیا کہتے ہیں؟ب

ممبئی/ لندن،اپریل۔بالی وڈ اداکار ارجن کپور کا کہنا ہے کہ انڈیا میں لوگوں کو رائے دینے اور گوسپ کرنے کا بڑا شوق ہے اور لوگ ان کے اور ان کی پارٹنر ملائیکہ کے بارے میں بے تحاشہ گوسپ کرتے ہیں۔یوٹیوب پر جونِس سوکیرا کے شو ’سوشل میڈیا سٹار‘ میں اداکار ارجن کپور نے اپنے اور ملائیکہ اروڑہ کے تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انڈین سوشل میڈیا پر ان کی شادی کب ہو گی، یہ دونوں ساتھ میں اچھے نہیں لگتے، یہ رشتہ کب تک چل پائے گا اور لڑکے کا کریئر برباد ہو جائے گا جیسی باتیں کر رہے ہیں۔ارجن کا کہنا تھا کہ لوگ ’زنانی‘ یعنی عورت بن گئے ہیں۔ جس پر پروگرام کی خاتون میزبان جونِس سوکیرا اور اداکارہ اور کامیڈین سمیکا سریش نے قہقہ لگایا۔ جونِس سوکیرا کا کہنا تھا کہ ’جب کوئی بڑی عمر کا اداکار کسی کم عمر ہیروئن کو ڈیٹ کرتا ہے تو لوگوں کا ردِ عمل باکل مختلف ہوتا ہے یہ تو منافقت ہے۔‘ارجن اور ملائیکہ کا رشتہ میڈیا اور خاص طور پر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہتا ہے جہاں یہ دونوں ہی ٹرول کا نشانہ بنتے رہتے ہیں۔کچھ عرصہ قبل اپنی فلم پردیپ اور پنکی فرار کے کرداروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ارجن کپور نے روزنامہ ہندوستان ٹائمز کے ساتھ ایک ویڈیو انٹرویو میں کہا تھا کہ اس کے کرداروں سے انھوں کافی کچھ سیکھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں سوشل کنڈیشنگ ہی ایسی ہے کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ مردانگی کا مطلب برتری حاصل کرنا ہے۔ ارجن کا کہنا تھا کہ میرے لیے مرادنگی کا مطلب خواتین کو برابر کا درجہ دینا ہے کیونکہ میری پیدایش ایک ایسے ماحول میں ہوئی ہے جہاں عورت اور مرد کو برابر کا درجہ دیا جاتا ہے اور وہ اس معاملے میں بہت سیکولر یا کھلے ذہن کے مالک ہیں اور ان کی سوچ روایتی سوچ سے الگ ہے۔لیکن سمجھ میں نہیں آیا کہ یہ کیسا کھلا ذہن ہے کہ اپنے حالیہ انٹرویو میں انھوں نے انتہائی روایتی انداز یا نظریے کے تحت گوسپ کرنے والوں کو ’زنانی‘ کہہ ڈالا۔ لاشعوری تعصب شاید اسی کو کہتے ہیں۔سوشل میڈیا پر ٹرولِنگ سے کیسے نمٹنا چاہیے یہ کوئی ابھیشیک بچن سے پوچھے جو ٹرولرز کو ترکی بہ ترکی جواب دے کر انھیں بڑے سلیقے سے خاموش کرتے ہیں۔ اس گْر کے راز کا انکشاف انھوں نے حال میں ایک انٹرویو میں کیا ہے۔ ابھیشیک کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ ایشوریہ رائے نے ہمیشہ انھیں یہ سکیھایا ہے کہ منفی تبصروں کا اثر دل یا دماغ پر نہیں لینا چاہیے اور مثبت بات پر توجہ دینی چاہیے۔خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ابھیشیک کا کہنا تھا ’ایک مرتبہ ان کی بیوی نے کہا کہ اپنے بارے میں کیے جانے والے کچھ خراب تبصروں کو نظر انداز کر کے ہزاروں مثبت کمنٹس کو انجوائے کیا کریں۔‘ابھیشیک کی پروفیشنل زندگی میں کافی اتار چڑھاؤ آتے رہے ہیں اور ہمیشہ ان کے والد اور انڈسٹری کے شہنشاہ کہلائے جانے والے اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ ان کا موازنہ کیا جاتا رھا ہے۔لیکن ابھیشیک نے ان تمام باتوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنا فلمی سفر جاری رکھا اور آج وہ مختلف انداز کے کردار نبھا رہے ہیں۔اس انٹرویو میں ابھیشیک اپنی نئی فلم ’دسویں‘ کے بارے میں بات کر رہے تھے جس کا ٹریلر دیکھ کر ان کے پاپا نے ان پر فخر کرتے ہوئے انھیں جانشین کا خطاب دیا تھا۔ اس فلم میں وہ ایک سیاسی لیڈر بنے ہیں جو جیل میں رہ کر دسویں جماعت کا امتحان پاس کرنے کی ٹھان لیتا ہے۔ باکل ویسے ہی جیسے ابھیشیک نے اپنے پاپا کا ’جانشین‘ بننے کی ٹھان لی ہے۔

Related Articles