ہالی ووڈ کی کون کون سی اداکاراؤں نے ملکہ برطانیہ کا کردار ادا کیا؟

لاس اینجلس،ستمبر۔ملکہ الزبتھ دوم کی زندگی پر اب تک کئی فلمیں اور ٹی وی سیریز بنائی جا چکی ہیں، جن میں کئی نامور ہالی ووڈ اداکارائیں اسکرین پر ملکہ برطانیہ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں۔مختلف ہالی ووڈ فلموں اور سیریز میں ملکہ برطانیہ کا کردار ادا کرنے والی ہالی ووڈ اداکاراؤں کی فہرست درج ذیل ہے۔
1- اولیویا کولمین :اب تک ملکہ برطانیہ کی زندگی اور ان کی میراث پر مبنی نیٹ فلکس کی سیریز ’دی کراؤن‘سب سے مشہور سیریز ہے۔سیریز’دی کراؤن‘ کے سیزن 3 اور 4 میں اداکارہ اولیویا کولمین نے ملکہ برطانیہ کا کردار ادا کیا اور بہترین اداکاری پر ایمی ایوارڈ اور گولڈن گلوب ایوارڈ حاصل کیا۔
2- ایما تھامسن:برطانوی ٹیلی فلم ’پلے ہاؤس پریزنٹ: واکنگ دی ڈاگز‘ میں اداکارہ ایما تھامسن نے ملکہ الزبتھ دوم کا کردار ادا کیا۔
3- ہیلن میرن:اسٹیفن فریئرز کی 2006ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’دی کوئین‘ میں جس میں شہزادی ڈیانا کی موت کے بعد کی صورتحال کی تصویر کشی کی گئی ہے، اداکارہ ہیلن میرن نے ملکہ برطانیہ کا کردار ادا کیا۔اداکارہ نے اس فلم میں اپنی شاندار اداکاری پر اکیڈمی ایوارڈ بھی جیتا جبکہ اس فلم کو بہترین فلم، بہترین اوریجنل اسکرین پلے، بہترین ہدایت کاری کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔
4- کرسٹن اسکاٹ تھامس:اسٹیج ڈرامے’دی آڈینس‘ میں اداکارہ ہیلن میرن اور کرسٹن سکاٹ تھامس دونوں نے بالترتیب ملکہ برطانیہ کا کردار ادا کیا ہے۔ کرسٹن سکاٹ تھامس نے 2015ء میں لندن کے اپولو تھیٹر میں اس کردار کو سنبھالا تھا۔
5- کلیئر فوئے:نیٹ فلکس کی سیریز ’دی کراؤن‘ میں ملکہ کا کردار ادا کرنے والی پہلی اداکارہ کلیئر فوئے تھیں جنہوں نے ملکہ کا کردار ادا کرنے پر گولڈن گلوب اور اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈ جیتا۔ سیریز کا پریمیئر 2016ء میں ہوا، کلیئر فوائے نے اس سیریز کے پہلے دو سیزنز میں کام کیا۔ ان کے علاوہ بھی ملکہ کی زندگی اور برطانوی شاہی خاندان پر اب تک کئی سیریز اور فلمیں بن چکی ہیں، جن میں ہالی ووڈ کی مختلف اداکارئیں ملکہ برطانیہ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں۔

 

Related Articles