یوگی نے اسکول چلو مہم کا آغاز کیا
شراوستی:اپریل۔ریاست کے بچوں کو تعلیم یافتہ کرنے اور پرائمری و اپر پرائمری اسکولوں میں ان کی 100فیصدی داخلے کو یقینی بنانے کے اپنے مشن کے تحت وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو ریاست کے سب سے کم شرح خواندگی والے ضلع شراوستی سے اسکول چلو مہم کا آغاز کیا۔ یہ مہم ایک مہینے تک جاری رہے گی۔اس مہم کے تحت ان اضلاع کو ترجیح دی جائے گی جہاں پر شرح خواندگی سب سے کم ہے جن میں شراوستی، بہرائچ، بلرامپور، بدایوں اور رامپور اضلاع شامل ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے لیجسلیچر، کاونسلر، پنچایت اور میونسپل کارپوریشن کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ دانشوروں سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں شرکت کے لئے سامنے آئیں۔انہوں نے کہا یہ مہم اترپردیش کی ترقی اور اس کی باختیاری میں حقیقی معنوں میں ممدومعاون و مدد گار ثابت ہوگی۔انہوں نے عوامی نمائندوں اور محکمہ تعلیم کے افسران سے اپیل کی کہ وہ ایک اسکول کو گود لیں اور اس اسکول کی تبدیلی کو اس معنی میں یقینی بنائیں کہ وہاں سہولیات جیسے کہ لابئبریریاں، اسمارٹ کلاسز،پینے کے شفاف پانی کی سہولیت،بیت الخلاء وغیرہ موجود ہو۔جیسا کہ انہوں نے اپنے پہلے میعاد کار میں آپریشن کایا کلپ 2017 کے تحت کیا تھا۔انہوں نے کاونسلروں، پنچایت کے نمائندوں اور دیگر پر زور دیا کہ وہ اپنے علاقے میں گھر گھر جا کر اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر خاندان اپنے بچوں کو اسکول بھیجے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں ریاستی حکومت بچوں کو اسکول یونیفارم، جوتے اور اسکول بیگ فراہم کررہی ہے، یہ والدین کا فرض ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے بچے یونیفارم میں اسکول جائیں۔عالمی وبا کوروناوائرس (COVID-19) کی وجہ سے دو سال کے وقفے کے بعد اسکولوں میں طلباء کا خیرمقدم کرتے ہوئےیوگی نے بتایا کہ 2017 سے تین سالوں میں، 1.80 کروڑ بچوں نے بنیادی تعلیم کے لیے رجسٹریشن کرایا ہے۔ تاہم، تعلیم ایک ایسا شعبہ تھا جو کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر تھا، انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں متحد رہنے اور کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حکومت کے اقدامات کی حمات کرنے پر لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسی وجہ سے یوپی میں ایکٹیو کیسز کی تعداد نا کے برابر رہ گئی ہے۔اپریل میں مکمل لاک ڈاؤن تھا لیکن آج تمام سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں۔اور یوپی میں تقریبا 30کروڑ سے زیادہ ویکسین کے خوراک لگائے جاچکے ہیں۔دریں اثنا، کچھ طلباء میں داخلہ سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے جبکہ سماعت سے معذور کچھ طلباء کو وزیراعلیٰ کی طرف سے آلہ سماعت سے نوازہ گیاوزیر اعلی نے آپریشن کایاکلپ میں تعاون کے لیے اساتذہ اور دیگر کو بھی اعزاز سے نوازا۔ انہوں نے نصاب میں تبدیلی کر کے اس میں ہندوستان کے عظیم لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ بچوں کی مجموعی نشوونما کے لیے کھیل کو بھی شامل کیے جانے پر بھی اظہار خیال کیا۔