بدایوں:آلودہ کھانا کھانے سے 28طالبات بیمار

بدایوں:اپریل۔ اترپردیش کے ضلع بدایوں کے داتا گنج تحصیل علاقے میں سرودے آواسے بالکلا کالج میں آلودہ کھانہ کھانے سے 28طالبات بیمار ہوگئیں جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔مصدقہ ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ علاقے کے بلاک سمریر میں واقع آشرم کے طرز پر سماج بہبود ڈپارٹمنٹ کے ذریعہ چلایا جارہا سرودئے آواسئے بالیکا کالج میں دیر رات آلودہ کھانہ کھانے سے 28بچے بیمار ہوگئے۔ الٹی اور چکر کی شکایت ہونے پر سبھی کو سمریر واقع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اب سبھی بچوں کی حالت کنٹرول میں بتائی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہاں رات کے کھانے میں آلو لوکی اور چاول بنائے گئے تھے۔ طالبات کو لوکی کی سبزی کڑوی لگی جس کی شکایت انہوں نے وارڈن سے بھی کی۔ کچھ دیر بعد بچیوں کو چکر آنے لگے اور الٹیاں ہونے لگیں بدایوں کے چیف میڈیکل افسر رشی راج نے بتایا کہ کالج میں 300سے زیادہ طالبات زیر تعلیم ہیں۔ روزانہ کی طرح کھانہ بننے کے بعد تین لوگوں کی کمیٹی نے کھانے کا ذائقہ چکھا تھا۔ اس کے 10منٹ بعد ہی ان کو سر میں درد محسوس ہوا لیکن اس درمیان تقریبا 28طالبات کھانہ کھا چکی تھی۔انہوں نے بتایا کہ کل زیادہ تر طالبات کا نوراتر کا ورت تھا اسلئے کھانا کھانے والی بچیوں کی تعداد کم تھی سبھی طالبات محفوظ ہیں اور ان میں ڈائریا جیسی کوئی علامت نہیں ہے۔2گھنٹے کے آبزرویشن کے بعد آج شام کو سب کو چھٹی دے دی جائے گی۔ بیمار طالبات کی عمر 10تا14سال کے درمیان ہے۔رشی راج نے بتایا کہ ان کی رہنمائی میں فوڈ سیکورٹی و محکمہ صحت کی ٹیم کے ذریعہ بنے ہوئے کھانے اور مسالے اور دیگر اشیاء کے نمونے لئے جارہے ہیں۔ جس کی جانچ کے بعد ہی وجوہات واضح ہوسکیں گی کہ کس چیز کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ فی الحال سبھی محفوظ ہیں۔

Related Articles