پیری بطورماہر بلے بازورلڈ کپ فائنل کھیل سکتی ہیں

کرائسٹ چرچ، اپریل۔ ورلڈ کپ میں گزشتہ دو میچوں سے باہر رہنے کے بعد ایلیس پیری اور آسٹریلیا کے حامیوں کے لئے خوشی کی بات ہے کہ ان کی اسٹارآل راؤنڈر اتوار کو ہونے والے فائنل مقابلے کے لیے فٹ ہو جائیں گی۔ پیٹھ کی چوٹ سے پریشان پیری ایک ماہر بلے باز کے طور پر انگلینڈ کے خلاف خطابی میچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ فائنل سے پہلے پیری نے کرائسٹ چرچ میں دو سخت تربیتی سیشنز میں حصہ لیا۔ کیپٹن میگ لیننگ نے بتایا کہ پیری نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا ہے اور صرف یہ دیکھنا باقی ہے کہ ان کا جسم اس پریکٹس سے کیسے ٹھیک ہوتا ہے۔ لیننگ نے کہا، ہمیں لگتا ہے کہ ہمارے تمام کھلاڑی دستیاب ہیں۔ ایلیس نے کل ایک مشکل پریکٹس سیشن میں حصہ لیا اور انہوں نے آج بھی پریکٹس کی۔ اب صرف یہ دیکھنا ہوگا کہ آرام کے بعد وہ کیسا محسوس کرتی ہیں۔ گروپ اسٹیج میں ہیمسٹرنگ کی انجری کے بعد دو سال قبل گھر پرکھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل مقابلے نہیں کھیل پائی تھیں۔ 12 دن قبل جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہونے کے بعد سے پیری نے نیٹ میں باؤلنگ نہیں کی۔ لیکن ون ڈے میچوں میں تقریباً 50 کی اوسط ہونے کی وجہ سے لیننگ نے کہا کہ وہ پیری کو بطور ماہر بلے باز کھیلانے سے ہچکچائیں گی نہیں۔ آسٹریلوی کپتان نے کہا ، ’’وہ یقینی طور پر ایک ماہر بلے باز کے طور پر کھیل سکتی ہیں۔ گزشتہ کچھ ہفتوں میں انہوں نے گیندبازی نہیں کی ہےاور براہ راست فائنل میں بولنگ کابوجھ سنبھالنا مشکل ہو گا۔ دریں اثنا، آسٹریلوی سلیکٹرز ہفتہ کی دوپہر کو ہی اپنی پلیئنگ الیون کا انتخاب کریں گے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے کھلاڑی اس بڑے میچ سے پہلے پوری طرح سے تیار ہوجائیں۔

Related Articles