گھر کے تمام افراد ساتویں منزل سے کود گئے،4 ہلاک، ایک فرد بچ گیا

برن،اپریل۔سوئٹزرلینڈ میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جہاں ایک گھر کے 5 افراد نے مبینہ طور پر سازشی نظریات کی زدمیں آکر عمارت کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگادی جس کے نتیجے میں 4 اپنی جان سے گئے جبکہ ایک فردخوش قسمتی سے بچ گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے علاقے مونٹریکس میں ایک فرانسیسی خاندان کے 5 افراد نے عمارت کی ساتویں منزل سے ایک، ایک کر کے چھلانگ لگادی جس کے نتیجے میں صرف ایک 15 سال کا لڑکا زندہ بچا لیکن وہ بھی کومہ میں ہے۔پولیس کے مطابق عمارت سے کودنے والوں میں40 سالہ شخص، اس کی 41 سالہ بیوی ، اس کی جڑواں بہن، جوڑے کی 8 سالہ بیٹی اور 15سالہ لڑکا شامل ہے۔رپورٹس کے مطابق خاندان کے پس منظر اور وبائی مرض کورونا کے بعد سے ان کے رویے پر غور کرتے ہوئے پولیس کا خیال ہے کہ یہ اجتماعی خودکشی ہو سکتی ہے۔تفیش کاروں کا کہنا ہے کہ کورونا کے آغاز کے بعد سے یہ خاندان سازشی نظریاتکی زد میں تھا اورشاید خودکشی کرنے کی بھی یہی وجہ ہے۔پولیس کے مطابق تقتیش کے دوران انہیں صرف عمارت کی بالکونی سے ایک سیڑھی ملی اس کے علاوہ کوئی ثبوت ہاتھ نہیں آیا۔اس کے علاوہ تحقیقات سے پتا چلا کہ خاندان نے خود کو معاشرے سے الگ کر لیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی 8 سالہ بیٹی کو اب تک کسی اسکول میں داخل نہیں کروایا تھا جبکہ صرف ایک خاتون گھر سے باہر کام کرنے جاتی تھی۔

 

Related Articles