میرا بائی چانو نے بی بی سی انڈین اسپورٹس وومن آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا

نئی دہلی، مارچ۔ ٹوکیو اولمپک میں چاندی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کرنے والی ہندوستانی ویٹ لفٹر سائکھوم میرابائی چانو کو بی بی سی انڈین اسپورٹس وومن آف دی ایئر کے تیسرے ایڈیشن کا فاتح قرار دیا گیا ہے۔میرا بائی نے 2021 میں اس وقت تاریخ رقم کی تھی جب وہ ٹوکیو اولمپک میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی پہلی ویٹ لفٹر بنی تھیں۔ ایوارڈ جیتنے کے بعد میرابائی نے بی بی سی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں اس وقت امریکہ میں ٹریننگ کر رہی ہوں۔ اس سال ہونے والے ایشین اور کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے کے لیے اپنی پوری کوشش کروں گی۔ ایک بار پھر میں بی بی سی انڈین اسپورٹس وومن آف دی ایئرایوارڈ سے نوازنے کے لیے بی بی سی انڈیا کا شکریہ اداکرتی ہوں۔نئی دہلی میں پیر کی رات اس ایوارڈز تقریب کی میزبانی کررہے بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹم ڈیوی نے کہا میرابائی چانو کو بہت بہت مبارکباد۔ وہ ایک شاندار کھلاڑی ہیں اور اس ایوارڈ کی حقدار فاتح ہیں۔ بی بی سی کے سوسال مکمل ہونے پر یہاں نئی دہلی میں ہونا اوراس موقع پر اتنی باصلاحیت ہندوستانی کھلاڑی کو اعزازسے نوازنا، جنہوں نے اس چینلجنگ حالات میں اتنا کچھ حاصل کیا، وہ بہت شاندار ہے۔ایوارڈ تقریب میں کھیل، میڈیا، ثقافت اور سیاسی دنیا کی کئی نامور شخصیات نے بھی شرکت کی۔سال 2000 کے سڈنی اولمپک میں ہندوستان کے لیے تمغہ جیتنے والی پہلی خاتون کھلاڑی اور ویٹ لفٹر ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والیں کرنم ملیشوری کو بی بی سی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔ اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا، میں نے جتنے بھی تمغے جیتے ہیں، اس کے بعد یہ ایوارڈ مجھے مزید محنت کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ میں بی بی سی کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ اس نے نہ صرف موجودہ کھلاڑیوں کوبلکہ ہم جیسے کھلاڑیوں کو بھی اعزازسے نوازرہا ہے۔ایوارڈ کے اس ایڈیشن میں ٹوکیو گیمز کے اولمپک اور پیرا اولمپک کھلاڑیوں اور مرد و خواتین کی ہاکی ٹیموں کو بھی نوازا گیا۔خواتین اور مردوں کی ہاکی ٹیموں کو اسپانسر کرنے والے اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن کے صدر ڈاکٹر نریندر بترا نے بھی کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔دیگر کھیلوں کی شخصیات نے بھی جیتنے والوں اور ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والی کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔ٹوکیو اولمپکس میں جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے والے نیرج چوپڑا نے فاتحین اور نامزد کھلاڑیوں کومبارکباد دیتے ہوئے کہا، چاہے یہ اولمپک ہو یا پیرا اولمپک، ہماری خواتین نے ہمیشہ ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ میں بی بی سی کا اس اتقریب ایوارڈ کے انعقاد کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔انگلینڈ کے کرکٹر جوز بٹلر نے بھی اس ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والی کھلاڑیوں کو مبارکباد بھیجی ہے۔ انہوں نے کہا، میں نے کرکٹ اور دیگرکھیلوں میں ہندوستانی خواتین کھلاڑیوں کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ ہندوستان میں خواتین کی کرکٹ نے بہت ترقی کی ہے اور شیفالی کے پاس اگلی نسل کے لیے رول ماڈل بننے کا پورا موقع ہے۔ یہ ایوارڈ خاتون کھلاڑیوں کواعزاز سے نوازنے کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔بی بی سی 2022 میں اپنے قیام کے 100 سال مکمل کر رہا ہے۔ بی بی سی نے اپنا پہلا ریڈیو اسٹیشن 1922 میں شروع کیاتھا۔

 

Related Articles