مسلسل چوتھا اوور کرنے سے میں نے خود ہاردک کو منع کیا: شامی

ممبئی، مارچ۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف پاور پلے میں تین وکٹ جھٹک کر مین آف دی میچ بنے تیز گیند باز محمد شامی نے کہا کہ ان کے ذہن میں صرف یہ بات تھی کہ انہیں اچھی لائن اور لینتھ پر گیندبازی کرنی ہے۔ شامی نے پیر کی رات میچ کے بعد بتایا کہ تین اوور کرنے کے بعد ہاردک ان کے پاس آئے تھے اور لگاتار چوتھا اوور کرنے کے بارے میں پوچھا تھا لیکن شامی نے خود انکار کر دیا۔ جیت کے بعد گجرات کے کپتان ہاردک پانڈیا نے کہا ، ’’میں اس جیت سے بہت خوش ہوں۔ شامی نے ہمیں اچھی شروعات دلائی۔ میں ایک بلے باز کے طور پر تھوڑی اور ذمہ داری لینا چاہتا ہوں۔ ہماری اس جیت میں ٹیم کے ہر رکن نے اپنا کردار ادا کیا۔ اپنی ناٹ آوٹ 40 رن کی دھماکے دار اننگ سے گجرات کو جیت دلانے والے راہل تیوتیا نے بلے بازی کے دوران ان کے اور ڈیوڈ ملر کے درمیان ہوئی بات چیت کے بارے میں بتایا کہ انہوں نے ملر سے کہاتھا کہ ہمیں بس ایک اچھا اوور چاہیے۔ تیوتیا نے کہا کہ ریورس سویپ پر چھکا لگاتے ہی بشنوئی سوچ میں پڑ گئے۔ تیوتیا نے ابھینو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ابھنیو کلیئر اسٹرائکر ہیں اورانہیں پورا بھروسہ تھا۔ راہل تیوتیا کو ملا سپر اسٹرائیکر آف دی میچ کا ایوارڈ۔ گیم چینجر آف دی میچ کا ایوارڈ دیپک ہڈا کے حصے میں آیا۔

 

 

Related Articles