آئی پی ایل آپ کو تجربہ کرنے کا موقع دیتا ہے: اشون

ممبئی، مارچ ۔آئی پی ایل 2022 میں نئی ​​ٹیم راجستھان رائلز کے لیے کھیلنے کی تیاری کر رہے ہندوستانی اسپنر روی چندرن اشون ہمیشہ ہی اس ٹورنامنٹ میں کھیلنے کے لیے بے تاب رہتے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ اس ٹورنامنٹ سے انہیں تجربہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔ تمل ناڈو کے اسپنر نے کہا، "آئی پی ایل ایک مشکل ٹورنامنٹ ہے جہاں ہر سیزن میں بہت کچھ ہوتا ہے اورجس کا اثرپڑتا ہے۔ اوس، پچز، مخالف ٹیمیں، یہ تمام مختلف طریقوں سے کھیل کو متاثر کرتی ہیں۔ جس سے ان چیزوں کے لیے پہلے سے تیاری کرنا ایک چیلنج بن جاتا ہے اور آپ کو ہر وقت تیار رہنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا، “تاہم ذاتی طور پر میرے لیے آئی پی ایل میں جانا ہمیشہ ہی دلچسپ ہوتا ہے۔ آئی پی ایل آپ کو تجربہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، ایسا کچھ جس نےمجھے ایک بہتر کرکٹر کے طور پر سامنے آنے کے قابل بنایا ہے، نتیجہ کچھ بھی ہو، میں ہر بار اس کا حصہ رہا ہوں۔ رائلز 35 سالہ ایشون کی پانچویں آئی پی ایل ٹیم ہے اور انہوں نے نیلامی میں انہیں خریدنے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا، "جتنی جلدی میں نے دیکھا کہ رائلز نے میرے لئے بولی لگائی، مجھے معلوم ہوگیا تھا کہ وہ مجھے لینے جارہے ہیں۔ میں اس فرنچائز کے کافی لوگوں کو لمبےعرصے سے جانتا ہوں، ایسے لوگ جن سے میں کرکٹ پر بہت چرچاکرتا ہوں، تو یہاں ایک کنیکشن تو ہے۔ اشون نے کہا، "میرے لیے رائلز ایک ایسی ٹیم ہے جو فوری ایکشن لیتی ہے۔ میرے لیے یہ ایک مختلف ٹیم ہے، جوہمیشہ اپنی حکمت عملی اورنقطہ نظر میں آگے رہتی ہے۔ وہ کرکٹ کے نقطہ نظر سے بہت بہادر اور تجرباتی ہے، ایسا ہی کچھ میں اپنے گیم میں بھی دیکھتا ہوں، اس لیے یہ ایک اچھا تال میل ہوناچاہیے اور میں اس کے لیے تیار ہوں۔‘‘

Related Articles