ججوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے معاملے میں دو گرفتار

چنئی ، مارچ۔تمل ناڈو پولیس نے حجاب پر فیصلہ سنانے والے کرناٹک ہائی کورٹ کے ججوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ کوائی رحمت اللہ کو ہفتے کے روز ترونلویلی میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ جمال محمد عثمانی کو تنجاور سے حراست میں لیا گیا ۔رحمت اللہ تامل ناڈوتوحید جماعت کے رہنما ہیں۔ وہ ایک ویڈیو میں کرناٹک ہائی کورٹ کے تین ججوں کو مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے، جنہوں نے تعلیمی اداروں میں کلاسز کے دوران حجاب پہننے کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔وہ ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ کرناٹک ہائی کورٹ کے ججوں کا وہی حال ہوگا ،جیسا جھارکھنڈ میں صبح کی سیر کے دوران مارے گئے ایک جج کا ہوا تھا۔ رحمت اللہ نے مدورائی میں ایک جلسہ عام میں جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔پولس نے اس معاملے میں دو لوگوں ٹی این ٹی جی مدورائی کے ضلع صدرحبیب اللہ اور نائب صدر اسان باتشاہ کے خلاف بھی معاملہ درج کیا ہے۔ دریں اثنا بنگلورو پولیس نے ہفتہ کو رحمت اللہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی، جنہیوں نے حجاب پر فیصلہ سنانے کے لئے کرناٹک کے چیف جسٹس ریتو راج اوستھی سمیت ججوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

Related Articles