سی پی ایل کے ساتھ خواتین ٹورنامنٹ کا انعقادہوگا: سی ڈبلیو آئی
سینٹ جانس (اینٹیگا)، مارچ۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ (سی ڈبلیو آئی) نے کہا کہ اس سال کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے ساتھ خواتین کا ٹورنامنٹ بھی منعقد کیا جائے گا۔ سی ڈبلیو آئی نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں تین فرنچائز ٹیمیں خواتین کے پہلے سی پی ایل (ڈبلیو سی پی ایل) ٹائٹل کے لیے مقابلہ کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں بارباڈوس رائلز، گیانا ایمیزون واریئرز اور ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیمیں خواتین کرکٹ کا بہترین مظاہرہ کریں گی۔ خواتین کا ٹورنامنٹ مردوں کے سی پی ایل ٹورنامنٹ کے دوران کھیلا جائے گا۔ یہ ٹورنامنٹ اس سال 30 اگست سے 30 ستمبر تک جاری رہے گا۔ سی ڈبلیو آئی کے صدر رکی اسکیرٹ نے کہا، "اس ٹورنامنٹ کے ذریعہ ویسٹ انڈیز کی خواتین اور لڑکیوں کے لیے کرکٹ میں مواقع بڑھانا ہے۔”