پٹرول ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بدھ کے روز استحکام رہا۔ پٹرول کی قیمت مسلسل تین دن بڑھنے کے بعد اور ڈیزل کی مسلسل 19 ویں دن مستحکم رہی-
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 80.90 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔ یہ 25 اکتوبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ کولکتہ ، ممبئی اور چنئی میں اس کی قیمتیں بالترتیب 82.43 ، 87.58 اور 83.99 روپے فی لیٹر پر رہیں۔
دہلی میں ڈیزل کی قیمت 73.56 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔ کولکتہ میں اس کی قیمت 77.06 روپے ، چنئی میں 78.86 روپے اور ممبئی میں 80.11 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر رہی۔
ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت (فی لیٹر میں) درج ذیل تھی۔
میٹرو ———– پٹرول —————– ڈیزل
دہلی ———— 80.90 (مستحکم) ——- 73.56 (مستحکم)
کولکتہ ——— 82.43 (مستحکم) ——- 77.06 (مستحکم)
ممبئی ————- 87.58 (مستحکم) ——- 80.11 (مستحکم)
چنئی ———— 83.99 (مستحکم) ——- 78.86 (مستحکم)