دھونی اور میری کپتانی کا انداز ایک جیسا: ڈو پلیسس

نئی دہلی، مارچ ۔ رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے نو منتخب کپتان فاف ڈو پلیسس نے کہا ہے کہ ان کی اور مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی کا انداز ایک جیسا ہے کیونکہ وہ دونوں بہت پرسکون مزاج کے ہیں۔ڈو پلیسس نے اتوار کے روز آر سی بی کو ایک انٹرویو میں کہا، "میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میں کرکٹ کے اپنے سفر میں کچھ عظیم لیڈروں کے ساتھ رہا ہوں۔ میں گریم اسمتھ کے ساتھ بڑاہوا، جوجنوبی افریقہ کے اب تک کے بہترین لیڈر ہیں۔ پھر ایم ایس دھونی اور اسٹیفن فلیمنگ دوشاندار لیڈروں کے ساتھ 10 سال گزارے۔ میرے خیال میں ایم ایس اور میرے انداز میں مماثلت ہے، کیونکہ ہم دونوں بہت ہی پرسکون مزاج کے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ جنوبی افریقی کھلاڑی ڈو پلیسس کو 2011 کی آئی پی ایل نیلامی میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) نے خریدا تھا، لیکن انہوں نے 2012 میں لیگ میں اپنا پہلا میچ کھیلا۔ تب سے وہ دھونی کی زیرقیادت سی ایس کے کا ایک اہم حصہ ر ہے۔ انہوں نے 2016 اور 2017 میں سی ایس کے کی معطلی کی وجہ سے متبادل کے طور پرآئی رائزنگ پونے سپرجائنٹس فرنچائز کی بھی نمائندگی کی اور 2018 میں واپسی کے بعد وہ 2021 تک سی ایس کے، کے لیے کھیلے۔ 2022 کی میگا نیلامی میں، تاہم، آرسی بی نے ان کی طرف رخ کیا اورسی ایس کے سے مشکل بولی جیتنے کے بعد سات کروڑ روپے میں ڈو پلیسس کوخریدا۔ڈو پلیسس نے دھونی کے ان پر اثر کے بارے میں کہا، "ایم ایس دھونی ایک شاندار لیڈر ہیں اور انہیں خطاب جیتنے کے معاملے میں دنیا کے کسی بھی دیگرکپتان کے مقابلے میں سب سے زیادہ کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ اس سفر کا حصہ بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ جنوبی افریقہ میں میری ثقافت کی وجہ سے، ایم ایس میرے خیال کے بالکل برعکس تھے، جو میں نے سوچا تھا۔ میں اس ماحول میں یہ سوچ کر آیا تھا کہ یہ شخص بالکل مختلف ہے۔ انہوں نے مجھے یہ سکھایا کہ مختلف انداز ہو سکتے ہیں، لیکن یہ ضروری ہے کہ آپ کا اپنا ایک انداز ہو۔قابل ذکر ہے کہ آر سی بی 27 مارچ کو ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں پنجاب کنگز کے خلاف میچ سے اپنی 2022 آئی پی ایل مہم کا آغاز کرے گی۔

Related Articles