راجن نے منی پور اسمبلی کے پروٹیم اسپیکر کے طور پر حلف لیا

امپھال، مارچ۔سوروکھائیبام راجن سنگھ کو منی پور اسمبلی کے پروٹیم اسپیکر کے طور پر اتوار کو راج بھون میں ریاستی گورنر لا گنیشن نے حلف دلایا۔کیئر ٹیکر وزیراعلیٰ این بیرین سنگھ، بی جے پی اراکین اسمبلی، بسواجیت سنگھ، وائی کھیم چند سنگھ، گوونداس کونتھوجم اور ایل سشیندرو سنگھ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔نئی حکومت کی تشکیل کے بارے میں پوچھے جانے پر، انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایک نظم و ضبط والی پارٹی ہے اور تمام منتخب اراکین ، پارٹی ہائی کمان کے فیصلے کی پابندی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے کوئی لڑائی نہیں ہے۔تھونگم بشواجیت سنگھ نے کہا کہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں رپورٹس کے برعکس، ریاست میں قیادت کا کوئی جھگڑا نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام اراکین ،پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے فیصلے پر عمل کریں گے ،چند دنوں میں ہےجس کی توقع ۔بی جے پی نے حالیہ انتخابات میں اسمبلی کی 60 میں سے 32 سیٹوں پر اپنے دعوے کے ساتھ اکثریت حاصل کی۔ جنتا دل (یونائیٹیڈ)، ناگا پیپلس فرنٹ (این پی ایف)اور ایک آزاد رکن اسمبلی نے بی جے پی کی حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔

Related Articles