یوکرین کو نشانہ بنانے پر روس کو معاف نہیں کریں گے: زیلنسکی
کیف،مارچ۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ماسکو کو اپنے ملک پر حملے کا ذمہ دار ٹھہرائیں گے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے عوام یوکرین کو نشانہ بنانے پر روسی حکام کو معاف نہیں کریں گے۔صدر زیلنسکی نے کہا کہ ہم تباہ شدہ مکانات کو برداشت نہیں کریں گے۔ ہم معاف نہیں کریں گے۔ وہ میزائل جو آج ہمارے فضائی دفاع نے مار گرائے تھے۔ روس نے 500 سے زیادہ میزائلوں سے ہماری سرزمین کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو نشانہ بنایا اور ہمارے بچوں، عام شہریوں کو نشانہ بنانا، انفراسٹرکچر کو تباہ کرنا برداشت نہیں کریں گے۔اس سے قبل زیلنسکی نے اعلان کیا تھا کہ روسی میزائل حملوں نے اتوار کو وسطی یوکرین میں وینیٹسیا ہوائی اڈے کو تباہ کر دیا۔یوکرین کے صدرنے ٹیلیگرام ایپ کے ذریعے ایک ویڈیو میں کہا کہ مجھے ابھی اطلاع ملی ہے کہ میزائل حملوں نے وینیٹسیا کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہوائی اڈہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔” اس شہر کی آبادی تین لاکھ ستر ہزار سے زیادہ ہے۔اس کے بعد روسی وزارت دفاع نے ان حملوں کی تصدیق کی۔وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے کہا کہ یوکرین کی مسلح افواج کے ہوائی اڈے کو انتہائی درستگی اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں سے تباہ کر دیا گیا۔زیلنسکی نے مغربی ممالک کو یوکرین پر نو فلائی زون نافذ کرنے سے انکار اور یوکرین کو جنگی طیارے فراہم کرنے سے انکار کا الزام لگایا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم یورپی ممالک سے ہر روز کہتے ہیں کہ یوکرین کی فضائی حدود کو بند کر دیں، اسے روسی میزائلوں، روسی جنگجوؤں اور ان تمام دہشت گردوں کے لیے بند کر دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم انسان ہیں اور ہماری حفاظت کرنا آپ کا انسانی فریضہ ہے۔ اگر آپ ایسا نہیں کرتے۔ اگر آپ ہمیں کم از کم طیارے دینے سے انکار کرتے ہیں تاکہ ہم اپنی حفاظت کر سکیں تو ہم صرف ایک بات کا نتیجہ نکال سکتے ہیں کہ آپ بھی چاہتے ہیں۔ ہم آہستہ آہستہ مارے جائیں گے!”