ایگزٹ پول:یوگی کا جلوہ برقرار ، یوپی میں ایک مرتبہ پھر بی جے پی سرکار

لکھنؤ مارچ۔اتر پردیش میں آخری مرحلے کی ووٹنگ آج مکمل ہو گئی ہے۔ ووٹنگ ختم ہونے کے بعد اب سب کی نظریں ایجنسیوں کے ایگزٹ پول (UP Exit Poll Results 2022) کے نتائج پر مرکوز ہوگئی ہیں۔ کیا سب سے بڑی انتخابی ریاست اتر پردیش میں ایک بار پھر بی جے پی کی حکومت بنے گی یا اکھلیش یادو کی سماج وادی پارٹی پلٹ وار کرے گی؟ یا پھر کانگریس یا بی ایس پی کوئی کرشمہ دکھائے گی؟ بھلے ہی ان سوالوں کا صحیح جواب 10 مارچ کو مل جائے گا، لیکن اس سے پہلے ٹی وی چینل-ایجنسیاں یوپی کے اقتدار کی دھندلی تصویر دکھانے کی کوشش کی ہے۔ ایگزٹ پول کے ذریعے یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات میں کون جیتے گا۔ ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی اتحاد : 257 سے 277 سیٹیں اورایس پی اتحاد : 119 سے 134 سیٹیں۔بی ایس پی : سات سے 15 سیٹیں اورکانگریس : تین سے آٹھ سیٹیں اوردیگر : دو سے چھ سیٹیں

Related Articles