اشون نے کپل دیو کو پیچھے چھوڑ دیا
موہالی، مارچ۔ہندوستانی آف اسپنر روی چندرن اشون ہندوستان کے لئے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ بالر لیجنڈ کپل دیو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسرے گیندباز بن گئے ہیں۔ اس میچ سے پہلے اشون کے نام 430 وکٹیں تھیں۔اشون نے نیوزی لینڈ کے مشہور تیز گیند باز رچرڈ ہیڈلی (431) کو پہلی اننگز میں دو اور دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے ساتھ پیچھے چھوڑتے ہوئے سری لنکا کے بائیں ہاتھ کے اسپنر رنگنا ہرات (433) اور کپل دیو (434) کو سب سے زیادہ وکٹوں کے حوالے سے پیچھے چھوڑ دیا۔ اشون کے پاس اب 435 وکٹیں ہیں۔ وہ دنیا میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے 9ویں بولر بن گئے ہیں۔