ملک میں کورونا کے معاملوں اور مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل کمی

نئی دہلی، مارچ۔ ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملے تیزی سے کم ہو رہے ہیں اور اب اموات کی تعداد بھی پہلے کے مقابلے کم ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں کورونا انفیکشن کے 6396 نئے معاملے درج ہوئے ہیں جبکہ 201 افراد کی موت ہوئی ہے۔ جس کے بعد متاثروں کی کل تعداد 42944995 ہو گئی ہے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 514589 ہوگئی ہے۔انفیکشن کے معاملوں میں تیزی سے کمی کے باعث ایکٹیو معاملوں کی تعداد 70 ہزار سے نیچے پہنچ گئی ہے۔جمعہ کو وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو معاملوں میں 7255 کی کمی کے باعث پورے ملک میں 69897 ایکٹو معاملے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں کورونا انفیکشن کے 6396 نئے معاملے درج ہوئے ہیں، جبکہ اس سے 201 افراد کی موت ہوئی ہے، جس سے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 42944995 ہو گئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 514589 ہو گئی ہے۔ اب تک 42367070 لوگ اس وبا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ جبکہ 1,78,29,13,060 لوگوں نے کورونا ویکسین لی ہے۔اس وقت ملک میں کورونا سے اموات کی شرح 1.20 فیصد ہے جب کہ 0.16 فیصد ایکٹو معاملے ہیں۔کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں فعال کیسوں کی تعداد 2612 تک کم ہونے کے بعد ان کی تعداد کم ہو کر 19855 پر آ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 4673 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6421042 ہو گئی ہے جب کہ مرنے والوں کی تعداد 65758 ہو گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی مہاراشٹر میں ایکٹیو معاملے 689 سے کم ہو کر 8954 پر آ گئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں 1144 افراد صحت مند ہوئے جس کے بعد اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7714719 ہوگئی۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 143718 ہو گئی ہے۔تمل ناڈو میں اس عرصے کے دوران ایکٹیو معاملے 487 سے کم ہو کر 3950 پر آ گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 778 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3408373 ہو گئی ہے جب کہ ایک شخص کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 38010 ہو گئی ہے۔کرناٹک میں فعال معاملوں کی تعداد 317 کم ہوکر 3928 ہوگئی ہے۔ اس دوران 689 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 3897928 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 10 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 39979 ہو گئی ہے۔شمال مشرقی ریاست میزورم میں ایکٹو معاملے کم ہو کر 532 کم ہوکر 5483 پہنچ گئے ہیں اور کورونا سے صحتیاب لوگوں کی کل تعداد بڑھ کر 210462 ہو گئی ہے، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 660 ہو گئی ہے۔راجستھان میں کورونا کے ایکٹیو معاملے 414 کم ہو کر 3111 پر آ گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1267913 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 9540 ہو گئی ہے۔اتر پردیش میں کورونا کے ایکٹیو معاملے کم ہو کر 232 سے 2774 پر آ گئے ہیں اور انفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 2042319 ہو گئی ہے، جب کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 23470 ہو گئی ہے۔تلنگانہ میں ایکٹو معاملے 221 کم ہوکر اتنے پر 2386 آگئے ہیں، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 4111 ہے۔ اس کے ساتھ ہی 782904 لوگوں کو اس وبا سے صحتیاب ہوگئے ہیں۔مدھیہ پردیش میں ایکٹو معاملے 2233 ہیں۔ ریاست میں اس جان لیوا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1026627 ہو گئی ہے۔ اس دوران دو مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 10732 ہو گئی ہے۔پہاڑی ریاست اتراکھنڈ میں کورونا کے ایکٹیو معاملوں کی تعداد 2187 ہے اور ریاست میں اب تک 426407 لوگ اس مہلک وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے اب تک 7686 لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔مغربی بنگال میں اس عرصے کے دوران 19 ایکٹو معاملے کم ہو کر 1776 پر آگئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 21178 پر مستحکم ہے۔ ریاست میں اب تک 1992591 مریض انفیکشن سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔اوڈیشہ میں کورونا کے 192 معاملے کم ہونے کی وجہ سے ان کی کل تعداد 1646 پرآ گئی ہے۔ ریاست میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1274756 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 9085 ہو گئی ہے۔قومی راجدھانی میں اس عرصے کے دوران کورونا کے معاملے 65 کم ہو کر 1588 پر آگئے ہیں، جب کہ مزید 388 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا سےصحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 1833169 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں دہلی میں انفیکشن سے مزید تین مریضوں کی موت ہوئی جس سے مرنے والوں کی تعداد 26130 ہو گئی۔آندھرا پردیش میں 114 فعال معاملوں کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد 1543 پر آگئی ہے۔ ریاست میں اس مہلک وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2301904 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 14729 پر مستحکم ہے۔گجرات میں ایکٹومعاملے کم ہو کر 1250 آگئے ہیں اور اب تک 1210850 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 10934 ہو گئی ہے۔چھتیس گڑھ میں کورونا کے 124 ایکٹو معاملے کم ہو کر 1005 پر آ گئے ہیں۔ کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1136201 تک پہنچ گئی ہے اور اس دوران مرنے والوں کی تعداد 14030 تک پہنچ گئی ہے۔پنجاب میں کورونا کے ایکٹو معاملے کم ہو کر 449 ہو گئے ہیں اور انفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 740092 آگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 17718 تک پہنچ گئی ہے۔

Related Articles