ملک میں کورونا سےہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4لاکھ45 ہزار سے متجاوز
نئی دہلی ، ستمبر۔ ملک میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا اور ہلاکت خیز کورونا وائرس ’کووڈ19‘ کو شکست دینے والوں کی تعداد کورونا وبا کے نئے کیسز سے زیادہ تھی اوراس دوران ایکٹیو کیسز 14 ہزار سےگھٹ کر 3،18،181 رہ گئے۔دریں اثنا ہفتے کے روز ملک میں 37 لاکھ 78 ہزار 296 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 80 کروڑ 85 لاکھ 68 ہزار 144 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 29،961 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ، جس سے کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 34 لاکھ 68 ہزار 124 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 43،938 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا وائرس سے شفایاب لوگوں کی تعداد تین کروڑ 27 لاکھ 14 ہزار 105 ہو گئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 14977 سے گھٹ کر تین لاکھ 18 ہزار 181 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 295 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4،45،133 ہوگئی ہے۔ملک میں کورونا وائرس سے صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97.72 فیصد ،فعال کیسز کی شرح 0.95 پر جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد رہ گئی ہے۔ریاست کیرالہ فی الحال کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کے لحاظ سے ملک میں پہلے نمبر پر ہے ۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7210 ایکٹو کیسز کم ہوئے ہیں جس سے یہ تعداد 174201 رہ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 26711 مریضوں کی صحت یابی کے باعث کورونا سے شفایاب لوگوں کی تعداد بڑھ کر 4310674 ہو گئی ہے جبکہ 152 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 23591 ہو گئی ہے۔ریاست مہاراشٹر میں ایکٹیو کیسز 4952 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 46510 رہ گئے ہیں جبکہ مزید 49 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 138518 ہو گئی ہے۔ اسی مدت میں 8326 لوگوں کی شفایابی کی وجہ سے کورونا سےشفایاب ہونے والے لوگوں کی تعداد 6336887 ہو گئی ہے۔قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 387 رہ گئے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 1413025 ہوگئی ہے۔ یہاں کورونا وبا کی وجہ سے اب تک 25،085 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ریاست کرناٹک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز گھٹ کر 15411 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں مزید 16 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 37603 رہ گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2914852 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ریاست تمل ناڈو میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 76 سے بڑھ کر 16969 ہوگئی ہے اور مزید 27 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 35337 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2593074 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ریاست آندھرا پردیش میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 14699 ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 2009921 ہوگئی ہے ، جبکہ اس وبا کی وجہ سے مزید نو افراد کی ہلاکت کی سے کل اموات 14070 ہوگئی ہے۔ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 7906 پر رہ گئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے مزید 11 افراد کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 18،652 ہو گئی ہے اور اب تک 1535091 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ریاست تلنگانہ میں ایکٹیو کیسز 5005 رہ گئے ہیں جبکہ اب تک یہاں 3904 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس ریاست میں اب تک 654545 لوگ اس وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ ریاست چھتیس گڑھ میں کوروناوائرس کے 304 فعال کیسز ہیں۔ وہیں اس ریاست جان لیوا کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والے لوگوں کی تعداد 9،91،150 ہو گئی ہے۔ یہاں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 13،560 ہے۔ریاست پنجاب میں ایکٹیو کیسز سات سے بڑھ کر 316 ہو گئے ہیں اور ہلاکت خیز وبا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 991191 ہو گئی ہے جبکہ 16،461 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 136 رہ گئے ہیں اور اب تک 815505 مریض صحت مند ہوئے ہیں۔ اس ریاست مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 10،082 ہے۔شمال مشرقی ریاست میزورم میں ایکٹیو کیسز 324 سے گھٹ کر 14132 رہ گئے ہیں ، جبکہ کورونا سے شفایاب لوگوں کی تعداد 65336 ہو گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 261 ہو چکی ہے۔ ریاست بہار میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 70 رہ گئے ہیں اور اب تک 716165 افراد جان لیوا کورونا وائرس سے شفایاب جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 9659 ہے۔