یوپی میں بی جے پی کی شکست فاش یقینی:ممتا
وارانسی:مارچ۔دو روزہ دورے پر وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقے وارانسی پہنچیں مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے جمعرات کو کہا کہ اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی شکست فاش یقینی ہے۔سماجو ادی پارٹی اتحاد کی ایک ریلی سے وارانسی میں خطاب کرتےہوئے ممتا نے کہا’اگر آپ اکھلیش اور اتحاد کی حکومت چاہتے ہیں میں کہوں گی’اک دھکا اور دو‘۔بنرجی نے کہابدھ کو وارانسی میں ان کے کار کو کچھ ’بی جے پی کے اوباشوں‘ نے روک دیا یہ ان کی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے۔ٹی ایم سی لیڈر نے کہا کہ’وہ لوگ مجھے گالیاں دے رہے تھے۔میں اپنی کار سے نیچے اتری اور وہاں کھڑی ہوگی۔میں نے ان کا شکریہ ادا کیا کیونکہ اب یہ اک دم واضح ہوگیا ہے کہ بی جے پی ہار رہی ہے۔بصورت دیگر وہ مجھے روکنے کی کوشش کیونکر کرتے؟۔بنرجی نے حکمراں جماعت کو اینٹی ۔رومیو اسکواڈ اور لکھیم کھیری تشدد پر ہدف تنقید بنایا۔انہوں نے مرکزی حکومت پر بھی طنز کسا اور کہا یوکرین میں جنگ جاری ہے اور مودی جے انتخابی ریلیوں میں محو ہیں۔کیا ہو وہ پھنسے طلبہ کو واپس لانا چاہتے ہیں یانہیں؟آپ کے بوتن سے کافی بہتر رشتے ہیں۔ آپ تین مہینے قبل ہی جانتے تھے کہ جنگ ہوگی ۔ آپ ہندوستانیوں کو واپس کیوں نہیں لائے؟۔انہوں نے کچھ ’شلوک’پڑھے اور کہا کہ ہندوستانی مندروں، مساجد،چرچ،گرودواے اور دیگر عبادت گاہوں میں عبادت کرتے ہیں۔بنرجی نے کہا کہ یوپی انتخابات کے نتائج کے قومی پیمانے پر اثرات مرتب ہونگے۔اور اگر ایس پی کی قیادت والے اتحاد کی جیت ملتی ہے۔ تو اتحاد سال 2024 میں مودی حکومت کو شکست دینے میں قائدانہ کردار ادا کرے گا۔اس موقع پر سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو، پرٹی لیڈر جیہ بچن اور رام گوپال یادو، راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) صدر جینت چودھری، سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی لیڈر اوم پرکاش راج بھر اور اپنا دل(کے)لیڈر کرشنا پٹیل موجود تھیں۔