مہاشوراتری پرشیوراج نے بڑوالے مہادیومندرمیں پوجا کی
بھوپال، مارچ۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج مہاشیو راتری کے موقع پربھوپال بھوانی چوک کے قریب بڑوالے مہادیو مندر میں آدی دیو بھگوان بابا بٹیشور سے پوجا کر کے دنیا کے فلاح و بہبود کے لئے دعا کی ۔مسٹرچوہان نے اہلیہ شریمتی سادھنا سنگھ چوہان کے ساتھ ’شیوابھیشیک‘ بھی کیا۔ وزیر اعلیٰ نے مندر کے احاطے میں عقیدت مندوں سے ملاقات کی اور انہیں مہاشیو راتری کے موقع پر مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ نے دستار پہن کر بابا بٹیشور کے جلوس میں رتھ کھینچ کر حصہ لیا۔ پولیس بینڈ کی جانب سے جنرل سلامی دی۔ اس موقع پر طبی تعلیم کے وزیر وشواس سارنگ، سابق میئر آلوک شرما، سابق وزیرپی سی شرما، راہل کوٹھاری، سمت پچوری اورکئی عوامی نمائندے اور بڑی تعداد میں عقیدت مند موجود تھے۔مسٹر چوہان نے میڈیا کے نمائندوں کے ذریعے مہاشیو راتری کے موقع پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد دی ۔ وزیراعلیٰ چوہان نے کہا کہ بھگوان شیو سب کی بھلائی کرنے والے ہیں ، وہ سب پربھلائی کریں ۔ آج ہم سب پوری عقیدت سے بھولے بھنڈاری بھگوان شنکر کی پوجا کر رہے ہیں ۔ پوری ریاست میں جوش و خروش ہے، ان کا آشیرباد رہے، ریاست مزید ترقی کرے ، لوگ خوش رہیں، سب اچھا ہو، سب کا بھلا ہو، بھگوان بھولے بھنڈاری سب کی مرادیں پوری کرے۔ ’سرو دھرم سمبھاو‘ ہمارا جذبہ ہے، ایشور سے دعا ہے کہ سب خوش رہیں۔