انتظامات بہترین، 24 سال بعد دورے سے لطف اٹھانا چاہتے ہیں، کمنز

اسلام آباد،فروری۔ آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی انتظامات بہترین،خود کو محفوظ محسوس کر رہا ہوں۔ کھلاڑیوں نے سامان میں تاش اور پلے اسٹیشن رکھے ہیں تاکہ وقت اچھا گزرے، ہم چوبیس سال بعد پہلے دورے سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔ ایشیا میں شائقین زیادہ شور اور ہلہ گلا کرتے ہیں ، شائقینسے کہوں گا کہمیچ دیکھنے ضرور آئیں۔ اتوار کو اسلام آباد آمد کے چند گھنٹے بعد ورچوئل پریس کانفرنس میں ان سے پوچھا گیا کہ چار ہزار سیکیورٹی اہلکار آپ کی حفاظت کے لئے موجود ہیں اس سے آپ کی توجہ کرکٹ سے ہٹے گی پیٹ کمنز نے کہا کہ ہمارا کام کرکٹ کھیلنا ہے۔ پاکستان کی ٹیم بہت اچھی ہے ، سخت مقابلہ ملے گا۔ ہمارے سلیکٹر جارج بیلی پاکستان آچکے ہیں انہوں نے ہم سے اپنے تجربات شیئر کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شائقین کرکٹ نے مجھے بہت پرجوش کردیا ہے، سیکیورٹی انتظامات بہت اچھے ہیں، پی سی بی نے ہمارا بہت خیال رکھا، تمام لوگ بہت پروفیشنل ہیں۔ کورونا اور سیکیورٹی کی وجہ سے محدود ہیں، معلوم ہے کہ ہم ہوٹل سے زیادہ باہر نہیں جا سکتے، بھارت کے دورے میں بھی زیادہ باہر نہیں جاتے اس لئے ہمیں اس کی عادت ہے۔ ہمارے سات کھلاڑی پاکستان کے خلاف ماضی میں کھیل چکے ہیں۔ پاکستان کے پاس کئی اچھے نوجوان آئے ہیں، ان میں شاہین شاہ آفریدی ایک ہیں، ہم نے ان کھلاڑیوں پر ریسرچ کی ہے ان سے مقابلے کا چیلنج پورا کرنے کو تیار ہیں۔ پیٹ کمنز نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے لئے بہترین ٹیم منتخب کی ہے۔

Related Articles