ایس پی کے لوگ حیران ہیں کہ ترقی کے لئے بجٹ کہاں سےآرہاہے:یوگی

گورکھپور/دیوریا:فروری۔اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نےآج یہاں دعوی کیا کہ سماجو ادی پارٹی(ایس پی) کے لوگ ہر علاقے میں ترقی کا ریکارڈ کام دیکھ کر حیران ہیں ۔وہ پوچھتے ہیں کہ آخر اتنے ترقیاتی کاموں کے بجٹ کہاں سے آرہا ہے۔گورکھپور اور دیوریا میں بی جے پی امیدواروں کی حمایت میں منعقد انتخابی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ ریاست میں ہوئے چارمراحل کے انتخابات کے رجحان سے پتہ چلتا ہے کہ ریاست میں بی جے پی ایک بار پھر مکمل اکثیرت کی حکومت بننے والی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد ہندوستان میں جاریروایتی اقرباپروری، ذات۔پات، علاقائیت اور لسانیات کی سیاست کوتبدیل کر اسے ترقی، بہتر حکمرانی اور غریب فلاحی اسکیمات کے ساتھ جوڑنے کا بے مثال کام ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کے قیادت میں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج اسی کا نتیجہ ہے کہ آج پورے ملک کے اندر ترقی دیکھنے کومل رہا ہے۔133کروڑ کی آبادی کو ہندوستان آج وزیر اعظم مودی کے قیادت میں فخر محسوس کررہا ہے۔ عالمی سطح پر آج ہندوستان کے اعزاز میں اضافہ ہوا ہے۔ ملک کی سب سے بڑی آبادی والا اترپردیش مودی کی قیادت میں بڑی معیشت کی جانب مائل ہے۔یوگی نے کہا کہ ہندوستان کی حکومت جتنی غریب فلاح کی اسکیمات اور ترقی کے بڑے بڑے پروجکٹ بنائے ہیں۔ اس کو اترپردیش کے اندر موثر انداز میں نافذ کرنےمیں گذشتہ پانچ سالوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1947 سے سال 2017 تک ریاست میں صرف 17میڈیکل کالج بنے تھے۔ آج ملک کے وزیر اعظم مودی کی قیادت میں دو نئے ایمس اور 32میڈیکل کالج بنے ہیں۔یوگی نے کہا’ایس پی کے لوگوں کو ہم نے بتایا ہے کہ ریاست کی سیکورٹی اور ترقی کے لئےہم نے ایک آلہ کے فروغ دیا ہے۔ وہ آلہ سڑک بھی بنا رہا ہے اور مافیا کی چھاٹی پر چڑھ کر ریاست کو لوٹنے سے بھی بچارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست مافیا، مجرمین،بدعنوانیوں کے ہاتھوں لوٹنے سے بچے گا تبھی ترقیاتی کام چاروں طرف ہونگے۔ ریاست کی بی جے پی حکومت نے بلڈوزر کا بہتر استعمال کیا ہے اور اس بہترین استعمال کے لئے دمدار حکومت چاہئے۔

Related Articles