آسٹریلین ہیڈکوچ سپر لیگ دیکھ کر دورے کی پلاننگ کرنے لگے

کراچی ،فروری۔ پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس بہت اچھے فاسٹ بولرز ہیں، شاہین آفریدی بہتر ہورہے ہیں، ہمارے پاس بھی اچھے فاسٹ بولرز ہیں، دونوں ٹیموں میں اچھا مقابلہ ہو گا۔ پاکستان ٹیم سے متعلق پیش گوئی نہیں کی جاتی لیکنیہ اپنی کنڈیشنر میں کھیل رہی ہے، سب جانتے ہیں کہ آسٹریلوی ٹیم کو ایشیائی ملکوں میں مشکلات ہوتی ہے۔بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام پلانز پر اپنا کام مکمل کیا ہے، پاکستان سپر لیگ کے میچز دیکھ رہے ہیں ان سے بھی بہت معلومات مل رہی ہیں۔ ہم نے بنیادی چیزوں پر کام مکمل کیا ہے، ٹرننگ پچز اور گھاس والی پچز بھی ذہن میں ہیں، ہمارا اسکواڈ متوازن ہے، کنڈیشنر کے مطابق ہمارے پاس آپشنز ہیں۔ پاکستان میں کیمرون گرین پر بولنگ کا پریشر بڑھ سکتا ہے ، ڈیوڈ وارنر کے ساتھ عثمان خواجہ ٹاپ آرڈر میں بیٹنگ کریں گے۔ یہ کہنا مشکل ہے کہ پاکستان ٹیم پاکستان میں کھیلتے ہوئے مختلف ہوگی یا متحدہ عرب اماراتمیں کھیلنے والی پاکستان ٹیم ہوگی۔

Related Articles