رشبھ پنت ڈی 2 ایچ کے برانڈ ایمبیسیڈر بنے
نئی دہلی، فروری۔ ڈش ٹی وی انڈیا لمیٹڈ کے سربراہ ڈی ٹی ایچ برانڈ ڈی 2 ایچ نے ہندوستان کے اسٹار وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کو اپنا نیا برانڈ امبیسڈر بنانے کا جمعرات کے روز اعلان کیا۔ رشبھ پنت اگلے دو برسوں تک برانڈ کے مکمل کیمپین میں نظرآئیں گے۔ پنت نے اس شراکت داری پر کہا، ڈی 2 ایچ ایک بڑا برانڈ ہے اور اس کے ساتھ جڑنا بہت ہی کمال کی بات ہے ۔ ہم ایک ساتھ مل کر اسے بلندی تک لے جانے کی امید ہے۔‘‘ شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے، انیل دوا، ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور گروپ سی ای او، ڈش ٹی وی انڈیا لمیٹڈ نے کہا، یہ ہمارے لئے خوشی کی بات ہے کہ رشبھ پنت کو ہمارےڈی 2 ایچ کے لئے برانڈ برانڈ ایمبیسیڈر بنایا گیا ہے۔ ہمارے برانڈ ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں۔ ا نہیں شامل کرنے سے ڈی 2 ایچ رانڈ مزید مضبوط ہونے جا رہا ہے۔ڈی 2 ایچ برانڈ اور رشبھ پنت کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر مماثلت کو دیکھتے ہوئے، ڈی 2 ایچ اپنے ہدف والے گروپ سے اور بھی قریب سے جڑ سکے گا۔