فحش فلموں کی اداکارہ جینا گرسن نے اپنے اس شرمناک پیشے سے وابستہ ہونے کا الزام ایک ہیکر کے سر ڈال دیا

ماسکو،فروری۔فحش فلموں کی اداکارہ جینا گرسن نے اپنے اس شرمناک پیشے سے وابستہ ہونے کا الزام ایک ہیکر کے سر ڈال دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق سربیا میں پیدا ہونے اور غربت میں پرورش پانے والی جینا گرسن تعلیم حاصل کرنا چاہتی تھی مگر ایک ہیکر کی وجہ سے وہ فحش فلم انڈسٹری سے وابستہ ہو گئی۔ جینا گرسن نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ وہ ایک روسی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کی خواہش مند تھی اور وہاں اس کا داخلہ بھی ہو گیا تھا۔ وہ اپنے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کے لیے خفیہ طور پرنیم عریاں ملبوسات کی ماڈلنگ کرنے لگی تھی۔ اس نے اسی ماڈلنگ کی دوران ایک نیم عریاں ویڈیو شوٹ کروائی جو کسی ہیکر کے ہتھے چڑھ گئی اوراس نے جینا گرسن کی یونیورسٹی کی ویب سائٹ ہیک کرکے یہ ویڈیو اس پر پوسٹ کر دی۔ جینا گرسن کا کہنا تھا کہ چند ہی منٹوں میں ویب سائٹ پر میری ویڈیو کی خبر ہر ایک ٹیچر اور ہرطالب علم تک پہنچ گئی اور سب نے ویب سائٹ پر جا کر ویڈیو دیکھی۔ یونیورسٹی کے ماہرین کو ویب سائٹ سے اس ویڈیو کو ہٹانے میں 2دن لگے۔ تب تک یہ ویڈیو اس قدر وائرل ہو چکی تھی کہ یہاں سے ڈآن لوڈ کرکے سربیا کے اس سکول کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کی جا چکی تھی جہاں سے میں پڑھ کر آئی تھی۔جینا گرسن نے بتایا کہ’’ اس واقعے پرمجھے شرمساری نہیں ہوئی بلکہ میں بہت خوش تھی کیونکہ اب مجھے مزید اپنا ماڈلنگ کا کیریئر چھپا کر رکھنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ یہ ویڈیو لیک ہونے پر یونیورسٹی نے مجھے نکال دیا اور میں نے کل وقتی طور پر فحش فلم انڈسٹری میں کام شروع کر دیا۔ ‘‘

Related Articles