دن میں پانچ وقت نماز پڑھ کر سکون ملتا ہے
معروف بھارتی اداکار نے اسلام قبول کرلیا
ممبئی،مارچ۔بھارتی ٹیلی ویڑن انڈسٹری کے معروف اداکارہ ویویان ڈیسینا نے اسلام قبول کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ویویان ڈیسینا کافی عرصے اسپاٹ لائٹ سے دور تھے، ان کے حوالے سے نہ کوئی خبر سامنے آئی تھی اور نہ ہی انہیں ڈراموں میں دیکھا گیا، افواہیں تھیں کہ اداکار نے اپنا مذہب تبدیل کرلیا ہے لیکن اب انہوں نے اس کی تصدیق کردی۔حال ہی میں میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران ویویان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 2019 میں رمضان المبارک کے مہینے میں اسلام قبول کیا تھا اور تب سے لے کر اب تک وہ اسلامی طرز پر زندگی بسر کررہے ہیں۔ویویان ڈیسینا نے کہا کہ ‘میری زندگی میں کچھ زیادہ نہیں بدلا، میں عیسائی پیدا ہوا تھا اور اب میں اسلام کی پیروی کرتا ہوں، میں نے 2019 میں رمضان کے مقدس مہینے میں اسلام کے طور طریقوں پر زندگی گزارنا شروع کی’۔اداکار نے کہا ‘مجھے دن میں پانچ وقت کی نماز پڑھنے سے بہت سکون ملتا ہے’۔ویویان نیاپنی دوسری شادی پر خاموشی توڑتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے مصر کی ایک سابق صحافی نوران علی سے تقریباً ایک سال قبل مصر میں شادی کی تھی اور ان کی ایک 4 ماہ کی بیٹی بھی ہے۔واضح رہے کہ ویویان ڈیسینا نے مقبول ترین ٹی وی ڈراموں میں کام کیا جن میں، پیار کی یہ ایک کہانی، مدھوبالا، شکتی اور صرف تم سمیت دیگر شامل ہیں۔