عوام ضمانت ضبط کرنے کو بے تاب ہیں:اکھلیش

بہرائچ:فروری۔سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے لکھیم پور تشدد کے حوالے سے بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ لکھیم پور میں کسانوں کے قافلے پر جیب دوڑانے والے مملکتی وزیر کے بیٹے و تشدد کے کلیدی ملزم آشیش مشرا حکومت کی ناکام پیروی کی وجہ سے اگر چہ عدالت سے ضمانت مل گئی ہو لیکن عوام کی عدالت ان کی ضمانت ضبط کرنے کو بے تاب ہیں۔ضلع بہراچ کے شہر کے بال فیلڈ میں منعقد عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ایس پی سربراہ نے کہاجو کہتے ہیں کہ کھاتہ کھل گیا ہے وہ غریبوں کی جیب سے پیسہ نکال کر امیروں کی تجویر بھرر ہے ہیں۔ کھاد ڈیزل، مہنگا ہوا ہے اور کھاد کے بورے سے چوری جاری ہے۔اکھلیش یادو نے کہا کہ چوتھے مرحلے میں سماج وادی پارٹ کو اکثریت ملنے جارہی ہے۔ پہلے دو مراحل میں ایس پی نے سنچری لگائی اور تیسرے و چوتھے مرحلے میں دوسری سنچری بھی مکمل ہوجائے گی۔اپنے خطاب کے دوران وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا بابا وزیر اعلی کہتے ہیں کہ ہم نے اسمارٹ فون دیا ہے۔ ریلی میں موجود لوگوں سے پوچھا کہ جو نوجوان اسمارٹ فون دکھا رہے ہیں کیا بابا وزیر اعلی نے دیا ہے؟انہوں نے طنز کسا جو لوگ اسمارٹ فون چل نہیں سکتے ان کی اسکی اہمیت کا کیا اندازہ؟۔ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے بی جے پی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے چھوٹے لیڈر چھوٹا جھوٹ اور بڑے بڑے لیڈر بڑےجھوٹ اور جوبہت بڑے ہیں وہ سفید جھوٹ بولنے کا کام کررہے ہیں۔جب سے ڈیزل۔پٹرول مہنگا ہوگیا ہے۔ تب سے اب تک غریبوں کی کار اور موٹر سائیکل نہیں چل سکی ہے۔ ان کے پاس میں ہی ہمار گھر ہے کبھی کبھی ہم شام کو ان کے گھر سے دھواں اٹھتے دیکھتے ہیں۔انہوں نے یوپی میں کا با گانے کا ذکر کرتے ہوئے اپنے امیدواروں کو عوام سے جتانے کی اپیل کی اور کہا بائے بائے بابا کے نعرے کو عملی جامہ پہنانا ہے۔

Related Articles