جسٹن بیبر نے کن اہم مقاصد کیلئے ’ورلڈ ٹور‘ کرنے کا فیصلہ کیا؟

اُٹاوا،فروری۔کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر ’جسٹس ورلڈ ٹور‘ کرنے کے لیے تیار ہیں، اس ٹور میں انسانیت کی بہتری کے لیے کئی اہم اقدامات شامل ہیں۔جسٹن بیبر اپنے ’جسٹس ورلڈ ٹور‘ کے ساتھ اسٹیج کو اپنی شاندار پرفارمنس سے گرمانے کے لیے بہت پرجوش ہیں جس کا آغاز 18 فروری سے سان ڈیاگو سے ہوا تھا۔ اس ورلڈ ٹور میں انسانیت کی بہتری کے لیے ’جسٹس ان ایکشن‘ کے نام سے ایک اہم اقدام بھی شامل ہے۔جسٹن بیبر نے اپنے اس ورلڈ ٹور سے دنیا میں تیزی سے رونما ہونے والی موسمیاتی تبدیلی اور کرمنل جسٹس کے قوانین میں اصلاحات کے بارے میں آگاہی کی مہم کا حصّہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ گلوکار کا یہ ورلڈ ٹور 2020 میں شیڈول کیا گیا تھا جو عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔

Related Articles