آسٹریلیا کو پاکستان میں ایک معیاری ٹیم کا سامنا کرنا ہے: سابق لیجنڈ کرکٹرز

سڈنی،فروری۔آسٹریلیا کے سابق لیجنڈری کرکٹرز مارک وا اور گریگ چیپل نے دورہ پاکستان سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔مارک وا نے دورہ پاکستان سے متعلق کہا کہ پاکستان کی پچز بھارت سے ہمیشہ مختلف ہوتی ہیں، ان پچز پر نہ ہی جلد کریک آتے ہیں اور نہ ہی بھربھری ہوتیں ہیں، پاکستان کی پچز پر کم گھاس ہوتی ہے لیکن ریورس سوئنگ میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی نسبت پاکستان میں آسٹریلیا کو زیادہ مشکلات کا سامنا ہوگا، پاکستان میں اسپنرز اور فاسٹ بولرز یکساں طور پر خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں، حال ہی میں ڈیوڈ وارنر فاسٹ بولرز کے سامنے مشکل میں نظر آئے جب کہ شاہین آفریدی کے سامنے وارنر کا اصل ٹیسٹ ہوگا کیونکہ شاہین اینگل کا استعمال کرکے بال باہر کی طرف سوئنگ کرسکتے ہیں۔دوسری جانب گریگ چیپل کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کا تجربہ ہے وہاں باؤنسی پچز بنائی جاتی ہیں، آسٹریلیا کو پریشر میں لانے کیلئے اسپنرز کیلئے سازگار پچز بنائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کو نئے کپتان اور نئے کوچ کے ساتھ ایک معیاری ٹیم کا سامنا کرنا ہے اور آسٹریلیا کے لیے پاکستان کا دورہ بھارت سے بلکل مختلف ہوگا۔

Related Articles