یوپی:تیسرے مرحلے میں 5 بجے تک57.58فیصدی ووٹنگ
لکھنؤ:فروری۔اترپردیش میں تیسرے مرحلےکے تحت 16اضلاع کی 59سیٹوں پر جاری ووٹنگ میں شام 5 بجے تک57.58فیصدی رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دیہی کا استعمال کیا ہے۔الیکشن کمیشن سے موصول اعدادوشمار کے مطابق شام 5 بجے تک سب سے زیادہ ضلع للت پورمیں 67.38فیصدی ووٹنگ ہوئی ہے جبکہ کانپور (شہر ) میں سب سے کم50.76فیصدی ووٹر وں نے ہی اپنی حق رائے دیہی کا استعمال کیا ہے۔جبکہ دیگر اضلاع میں ہاتھرس میں59.00فیصدی،فیروزآباد میں57.41فیصدی، کاس گنج میں 59.11فیصدی،ایٹہ میں 63.58،مین پوری میں 60.80فیصدی،فرخ آباد میں54.55فیصدی،قنوج میں60.28فیصدی،اٹاوہ میں 58.35فیصدی،اوریا میں57.55فیصدی،کانپور دیہات میں 58.48فیصدی،جالون میں 53.84فیصدی، جھانسی میں57.71فیصدی،ہمیر پور میں57.90فیصدی،مہوبہ میں62.02فیصدی رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دیہی کا استعمال کیا ہے۔ الیکشن کے دوران ضلع للت پور کے صدر اسمبلی حلقے کے صدر کوتوالی کے محلہ رام نگر کھرکا پورا میں بوتھ نمبر 392 پر تعینات الیکشن افسر انورگا گرو دیو کے ذریعہ بغیر پرچی ے ووٹ نہ ڈالنے کے سلسلے میں ایس ڈی ایم صدر سے کہا سنی ہوگئی۔ جس کے بعد ایس ڈی ایم نے افسر کو حراست میں لے کر کوتوالی میں بٹھا دیا اور دوسرے انتخابی افسر کا نظم کیا ۔ایس ڈی ایم کے ذریعہ اس ضمن میں جاری بیان کے مطابق اپنے فرائض کی ادائیگی میں تساہلی اور ووٹر لسٹ کے سلسلے میں کچھ گمرہی کی وجہ سے انہیں اسی اہلیت کے دیگر اہلکار سے تبدیل کردیا گیا ہے۔اور ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔کوتوالی میں بیٹھائے گئے افسر کے خلاف ابھی کوئی کاروائی طے نہیں کی گئی ہے۔وہیں ووٹنگ کے دوران کانپور کے میئر اور بی جے پی لیڈر پرملا پانڈے پر ووٹنگ کی رازداری افشاں کرنے کے الزام میں مقامی انتظامیہ نے انتخابی ضوابط کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔موصول اطلاع کے مطابق پانڈے کانپور کے ہڈسن اسکول واقع پولنگ بوتھ پر ووٹنگ کرنے پہنچی تھیں۔ اس دوان ای وی ایم کا بٹن دباتے ہوئے میئر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تصویر میں وہ جس نشان پر ووٹ کررہی ہیں وہ صاف عیاں ہے۔اس پر کانپور ضلع الیکشن افسر نہا شرما نے کہا کہ پانڈے کے ذریعہ پولنگ سنٹر پر ووٹنگ کی رازداری کو افشاں کرنے کی اطلاع ملی ہے۔