میں ٹیم کی کارکردگی سے خوش ہوں: روہت شرما

کولکتہ، فروری ۔ہندوستان کے کپتان روہت شرما نے جمعہ کے روز کہا کہ ویسٹ انڈیز سے دوسرا ٹی ٹوئنٹی جیتنے کے بعد کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلنا ہمیشہ خطرناک ہوتا ہے۔ ہم جانتے تھے کہ میچ آخر تک جائے گا اور آخری گیند تک ٹیم کی اچھی کارکردگی سے میں خوش ہوں ۔ روہت نے میچ کے بعد کہا، “سینئر گیند باز بھونیشور کمار نے اپنے تجربے کا استعمال کیا اور صبروتحمل کے ساتھ گیندبازی کی۔ ہمیں ان کی قابلیت پر پورا بھروسہ ہے۔ وراٹ نے اچھی بلے بازی کی جسے دیکھنا بہت اچھا لگا۔ اس کے بعد رشبھ پنت اور وینکٹیش ایر نے اننگز کا خاتمہ کیا۔ وینکٹیش کے لیے یہ بہت بڑی بات ہے کہ وہ اس عمر میں اپنی صلاحیتوں پر اعتماد رکھتے ہیں اور تمام کرداروں کو بخوبی ادا کرتے ہیں۔ آخر میں انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ گیندبازی کرنا چاہتے ہیں۔ ہم ایک اچھی فیلڈنگ ٹیم بننا چاہتے ہیں۔ اگر ہم نے وہ کیچ لیا ہوتا تو شاید نتیجہ کچھ اور ہوتا لیکن ہم اس سے سیکھتے اور بہتر ہوتے جائیں گے۔‘‘ اپنی نصف سنچری کے لیے پلیئر آف دی میچ منتخب کئے گئے رشبھ پنت نے کہا، ’’ میں ٹیم کی ضرورت کے مطابق کہیں بھی بلے بازی کرنے کے لئے تیار ہوں۔ پاویل کا کیچ بھونیشور کا تھا اس لئے میں رک گیا۔ میں صورتحال کے مطابق بلے بازی کرنے میں یقین رکھتا ہوں۔ پریکٹس کرنے سے میں اپنے شاٹ میں بہتر ہوتے جارہا ہوں۔ وینکٹیش سے میری یہی بات چیت ہوئی کہ ہم چیزوں کو آسان رکھیں گے اور ہر گیندکو سوچ سمجھ کر کھیلیں گے۔ کوارنٹین کے ساتھ سبھی میچ کھیلنا مشکل ہوتا ہے لیکن میں ہمیشہ سے ہندوستان کے لئے کھیلنا چاہتا تھا۔ پاویل گولی کی رفتار سے گیند کو ماررہے تھے۔ پیچھے رہ کر مجھے خوشی ہورہی تھی کیونکہ وہ میرے ساتھ دہلی کیپٹلس کے لئے کھیلیں گے لیکن آخر میں آپ ہندوستان کے لئے ہرمیچ جیتنا چاہتے ہیں۔

Related Articles