پرسدھ کرشنا نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بڑی چھلانگ لگائی
دبئی، فروری۔احمد آباد میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں ‘پلیئر آف دی سیریز’ قرار پانے والے ہندوستان کے تیز گیند باز پرسدھ کرشنا نے آئی سی سی ون ڈے بولنگ رینکنگ میں کوانٹم چھلانگ لگائی ہے۔ ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز 3-0 سے جیتنے کے ساتھ، کرشنا نے تین میچوں میں صرف 7.55 کی اوسط اور 2.50 کے اکانومی ریٹ سے نو وکٹیں حاصل کیں۔ دونوں ٹیموں میں سے کرشنا سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر کے طور پر ابھرے تھے۔ وہ ون ڈے بولرز کی درجہ بندی میں 94ویں سے 44ویں نمبر پر 50 درجے چھلانگ لگانے میں کامیاب رہے۔ ویسٹ انڈیز کے لیے، تیز گیند باز الزاری جوزف نے سیریز کے تین میچوں میں سے ہر ایک میں دو وکٹیں حاصل کیں اور خود کو ٹاپ 20 بولرز کی فہرست میں پایا۔ سیریز میں رینکنگ حاصل کرنے والے ایک اور کھلاڑی رشبھ پنت ہیں جنہوں نے تیسرے میچ میں نصف سنچری کے ساتھ 71ویں نمبر پر کریئر کے بہترین 469 پوائنٹس بنائے۔ سریاس ایر، جنہوں نے تیسرے میچ میں 80 رنز بنا کر ہوم ٹیم کو سیریز میں 3-0 سے فتح دلائی، رینکنگ میں 13 درجے ترقی کر کے 61 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ کولکاتہ میں بدھ سے شروع ہونے والی ٹی20 سیریز میں ہندوستان اب ویسٹ انڈیز سے ٹکرائے گا۔