دعوی:325سیٹیں جیت کر بی جے پی بنائے گی حکومت :یوگی
اٹاوہ:فروری۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے دعوی کیا ہے کہ اسمبلی الیکشن سے پہلے دو مراحل میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کو فیصلہ کن سبقت حاصل ہوچکی ہے۔ بی جے پی کے حق میں ہوا کے رخ کو دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ بی جے پی 325سیٹیں جیت کر حکومت سازی کرنے جارہی ہے۔اٹاوہ ہیڈکوارٹر کے رام لیلا میدان پر بی جے پی امیدواروں کی حمایت میں منعقد عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا’ اٹاوہ ایک خاندان کی آبائی آماجگاہ بن کر رہ گیا لیکن اب چچا(شیوپال)بھتیجے(اکھلیش) کہیں دکھائ نہیں دے رہے ہیں۔ سیفئی خاندان کا ایک ہی نعرہ ہے۔ سب کا ساتھ اور سیفئی کا ہوا وکاس‘سوچئے آج کیا حالت ہے۔ جن ملائم سنگھ یادو کے ساتھ شیوپال سنگھ یادو برابر کھڑے رہے تھے آج اس پارٹی میں شیوپال کی حالت خراب کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا میں میں اٹاوہ آیا تھا تب یہاں کے لوگوں کے علاج کا نظم کیا تھا۔ آپ لوگ بتائیے بی جے پی حکوم تنے یہاں پر کتنا کام کیا ہے۔ جو لگ اپنے آپ کو اٹاوہ کی ابائی آماجگاہ بتاتے ہیں وہ دیکھنے بھی نہیں آئے۔یوگی نے کہا کہ پانچ سال پہلے اٹاوہ میں بیٹیاں محفوظ نہیں تھیں۔ کاروبار محفوظ نہیں تھے۔ یہاں غنڈہ ٹیکس وصولی ہوتی تھی۔جس کی زمین پر نگاہ پڑتی تھی اس پر ایک کنبے کا قبضہ ہوجاتا تھا۔یوگی نے کہا کہ ریاست میں بیٹیوں کی سیکورٹی کے لئے ہم نے اینٹی رومیو اسکواڈ کی تشکیل کی۔ غنڈہ ٹیکس وصولی پر روک لگائی اور زمین مافیا اسکواڈ بنایا۔ بی جے پی حکومت میں ایک کروڑ نوجوانوں کو ٹیبلیٹ موبائل دئیے گئے۔ دس مارچ کے بعد اگلی حکومت میں بھی ہم دوکروڑ نوجوانوں کو ٹیبلٹ دیں گے۔ ایس پی حکومت نے سینئر شہریوں، بیواؤں اور معذورین کی پنشن بند کردی تھی لیکن ہم ایک کروڑ لوگوں کو پنشن دے رہے ہیں اور ان کے کھاتے میں رقم جارہی ہے۔ ایک طرف بی جے پی کی ڈبل انجن کی حکومت ہےجسے کسانوں، نوجوانوں کے چہرے پر خوشحالی آئی ہے۔ دوسری طرف خاندانی۔اقرباپروای کا حامی پریوار ہے۔ جس میں غنڈہ گردی،لاقانونیت پھیلائی۔ ہم نے یوپی کی پہچان ترقی اور سیکورٹی کے طور پر بنائی ہے۔انہوں نے کہا’الیکشن کے پہلے دو مراحل میں ہم جیت رہے ہیں۔ اگر اٹاوہ کی تینوں سیٹیں بی جے پی کو مل جائیں گی تو مان لیجئے ریاست میں 325سیٹیں بی جے پی جیت کر آرہی ہے۔اب آپ کو ایک مضبوط حکومت منانی ہے۔