ایس پی اقتدار میں صرف مجرمین کو نوازہ گیا:شاہ

مین پوری:فروری۔ اترپردیش میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایس پی حکومت میں مجرمین کو اعزاز بخشنے کا الزام لگایا اور کہا اگر ایس پی حکومت آتی ہے تو باہوبلی اور مافیا عناصر جیلوں سے باہر ہونگے۔شاہ نے منگل کو یہاں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یوگی حکومت کی جم کر تعریف کی اور کہا کہ گذشتہ پانچ سالوں میں وزیر اعظم نریندر مودی نے یوپی کی خوشحال کے لئے بہت کام کیا ہے۔ یوگی حکومت میں مافیا ۔باہوبلی نقل مکانی کو مجبور ہوگئے ہیں۔ریاست میں نظم و نسق پٹری پر لوٹ آیا ہے۔قتل،لوٹ، ڈکیتی، عصمت دری کے واقعات میں کمی آئی ہے۔وزیر داخلہ نے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ سال 2012 میں اکھلیش کی حکومت ایک کنبے کی حکومت تھی۔اکھلیش چاہتے تھے کہ ایک ذات کا کام ہو۔ سب کا کام نہیں ہوتا تھا۔ لیکن مودی آئے اور سب کا ساتھ سب کا وکاس ہوا۔ اکھلیش حکومت کے وقت پوری ریاست کے اندر مافیا راج تھا۔لیکن یوگی اقتدار میں پورے پانچ سالوں تک مافیا پولیس سے فرار ہوتا رہا۔انہوں نے کہا اعظم خان پہلے’ترم خان‘ہوا کرتے تھے۔ اب یہ کہاں ہیں۔ عتیق احمد کہاں ہیں۔ اگر اکھلیش آئے تو یہ جیل میں نہیں رہیں گے یوپی کے اندر خواتین کی کوئی سیکورٹی نہیں تھیَ اب کسی کی ہمت نہیں ہوتی ہے کہ یوپی میں خواتین پر نظر یں اٹھا سکے۔اکھلیش کہتے ہیں کہ کیا تبدیلی آئی ہے جن کی آنکھوں پر پیلا چشمہ ہوتا ہے اس کو سب کچھ پیلا ہی دکھائی دیتا ہے۔

Related Articles