آپ لوگوں کے طرح ہم بھی بمراہ-آرچر کی جوڑی کو میدان میں ساتھ دیکھنے کے منتظرہیں: ظہیرخان
بنگلورو، فروری۔ ممبئی انڈینز کی نگاہیں پہلے ہی جوفرا آرچر پرتھیں، لیکن فرنچائز کے مالک آکاش امبانی کے مطابق، ہفتہ کی شب ہی انہوں نے حتمی طورسے یقینی بنایا کہ وہ آرچر کے پیچھے جائیں گے۔ممبئی اتوارکے روز آرچر کو 8 کروڑ روپے میں خریدنے میں کامیاب رہی، ان کی بنیادی قیمت 2 کروڑ روپے تھی۔ تاہم، آرچر، جو کہنی کی چوٹ سے صحت یاب ہو رہے ہیں، آئی پی ایل 2022 کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ایلامی کے بعد آکاش نے کہا، "ہم نے آرچر سے پہلے بھی بہت سے تیز گیند بازوں پر بولی لگائی، لیکن کامیاب نہیں ہوئے۔ اس لیے ہفتے کی رات ہم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہم آرچر کے پیچھے جائیں گے اور اس کے لیے بجٹ بچا کررکھیں گے۔ ہم نے نیلامی سے پہلے بھی آرچرکے بارے میں بات کی تھی، لیکن ہفتہ کی رات ہی اس بات کو یقینی بنا سکے کہ انہیں کسی بھی حال میں چھوڑنانہیں ہے۔ وہ اس سال دستیاب نہیں ہوں گے لیکن جب بھی وہ فٹ اور دستیاب ہوں گے تو جسپریت بمراہ کے ساتھ خطرناک جوڑی بنائیں گے۔”ممبئی انڈینز کے ڈائریکٹر آف کرکٹ ظہیر خان نے بھی اس بات کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کی طرح میں بھی بمراہ اور آرچر کی جوڑی کو میدان میں دیکھنے کا منتظر ہوں، مجھے بہت خوش ہوں کہ ہم نے موجودہ وقت کے دو مہلک تیز گیند بازوں کو اکٹھا کیا ہے اور اب انہیں ایک ساتھ دیکھنا ممکن ہوگا۔ حالانکہ اس کے لیے تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا، لیکن اتنا انتظار جائز ہے۔آرچر کے بعد، ممبئی نے سنگاپور میں پیدا ہونے والے آسٹریلوی بلے باز ٹم ڈیوڈ کو 8.25 کروڑ روپے میں خریدا، جو کسی غیر ملکی کھلاڑی کے لیے ان کی سب سے زیادہ بولی تھی۔ ڈیوڈ کی بنیادی قیمت صرف 40 لاکھ تھی۔آکاش نے کہا، "ٹم کو ہم پچھلے تین سال سے ٹریک کررہے تھے۔ وہ دنیا کے بہترین فنشرز میں سے ایک ہیں۔ اب جبکہ ہاردک پانڈیا ہماری ٹیم میں نہیں ہیں، ہمیں ایک فنشر کی ضرورت تھی۔ ہمیں یہ بھی معلوم تھا کہ یہ سلاٹ کسی غیر ملکی کھلاڑی کو ہی جانے والا ہے، کیونکہ ہندوستان میں ہاردک جیسا فنشر ملنا ممکن نہیں ہے۔ڈیوڈ انگلینڈ میں ہوئے دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ کی سدرن بریو ٹیم کا بھی حصہ تھے، جسے ممبئی انڈینس کے کوچ مہیلا جے وردھنے نے کوچ کیا تھا۔ انہوں نے کہا، "وہ گیند کے بہت بڑے ہٹرہیں۔ ہمیں معلوم تھا کہ ہمارے پاس پیسہ ہے اور ہم انہیں ٹارگٹ کرسکتے ہیں۔ بمراہ آرچرکی طرح پولارڈ-ڈیوڈ کی جوڑی کو بھی دیکھنا کمال ہوگا۔ممبئی نے ڈیوڈ کے علاوہ سدرن بریو کے ان کے ساتھی اورانگلش تیزگیندباز ٹائمل ملز کو 1.5 کروڑ روپے میں خریدا۔