کجریوال ہی بھگونت مان کو پنجاب کا وزیر اعلی بننے کی خواہش کی وجہ سے ہرا ر ہے ہیں: چنی

چنڈی گڑھ، فروری۔پنجاب کے وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی نے دعویٰ کیا ہے کہ عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کجریوال وزیر اعلی کے عہدے کے امیدوار بھگونت مان کو دھوری سیٹ سے ہرا رہے ہیں کیونکہ انہیں ہرا کر وزیر اعلیٰ بننا چاہتے ہیں۔انہوں نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ دھوری کے لوگوں نے انہیں کل انتخابی مہم کے دوران بتایا کہ مسٹر مان نے بطور رکن پارلیمنٹ کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اے اے پی پنجاب کو لوٹنا چاہتی ہے۔ پارٹی کے ہر چوتھے امیدوار کے خلاف پولیس میں مقدمات درج ہیں۔ ویسے بھی مسٹر مان جیسا کم پڑھا لکھا آدمی پنجاب کے لیے مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔مسٹر چنی نے کہا کہ مسٹر کجریوال کا تعلق ہریانہ سے ہے اور وہ دہلی کے وزیر اعلیٰ ہیں۔ انہوں نے پنجاب کے پانی کے حوالے سے عدالت میں بیان حلفی جمع کرایا تھا۔ ایسی حالت میں وہ کبھی بھی مسٹر مان سے دستخط حاصل کر سکتے ہیں۔ریاست کی ترقی اور خوشحالی کے ایجنڈے کا انکشاف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے لیے مفت تعلیم، صحت، روزگار، پکی چھت اہم ہیں۔ انہوں نے غربت کا زمانہ دیکھا ہے۔ تعلیم معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ ہم نے لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کی ہے اور ہماری حکومت کے قیام کے بعد اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں طلباء کو مفت تعلیم، ایس سی اسکالرشپ، بی سی اسکالرشپ اور جنرل زمرے سے تعلق رکھنے والے بچوں کو ای ڈبلیو ایس اسکالر شپ دی گئی۔مسٹر چنی نے کہا کہ حکومت خود روزگار کے قیام کے لیے بلا سود قرضے دے گی۔ پہلے سال میں ایک لاکھ نوکریاں اور عوام کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Related Articles