مودی حکومت بے روزگاری کے مسئلے پرپرینکا کے نشانے پر

نئی دہلی، فروری ۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے مسئلے پر اتوار کو مودی حکومت کو ہدف تنقیدبناتےہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں اس کی وجہ سے خودکشی کے واقعات میں 60 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔محترمہ واڈرا نےاپنے ٹویٹ میں کہا،’گذشتہ چھ برسوں میں بے روزگاری کی وجہ سے خودکشی کے واقعات میں 60 فیصدکا اضافہ ہوا ہے۔ 2018 اور 2020 کے درمیان بے روزگاری کی وجہ سے روزانہ اوسطاً 12 افراد خود نےکشی کی‘۔انہوں نے وزیر اعظم سے سوال کیا کہ آپ کب تک اصل مسائل کو در کنار کریں گے۔ بے روزگار نوجوان مشکل میں ہیں۔ اصل مسئلے پر بات کریں‘۔کانگریس پارٹی مرکز میں برسراقتدار بی جے پی پر ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے مسئلہ کو حل کرنے میں ناکام ہونے کا الزام لگاتی رہی ہے۔

Related Articles