رنویر اور دیپیکا اس سال ایک اور سنگ میل عبور کرنے کیلئے تیار
ممبئی،فروری۔بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون اس سال ایک اور نیا سنگ میل عبور کرنے والے ہیں۔اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے شوہر، اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کی۔انہوں نے محبت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’اْن کی نظر میں محبت کا مطلب دوستی، اعتبار، اور رابطے میں رہنا ہے‘۔انہوں نے بتایا کہ وہ اور شوہر، اداکار رنویر سنگھ کو ایک دوسرے سے ملے ہوئے 2022 میں 10 سال مکمل ہوجائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ’اپنی خامیوں اور خوبیوں کے ساتھ خود کو جاننیکے قابل ہونا، یہ جاننا کہ آپ اپنا موازنہ کسی اور کے ساتھ کیے بغیر صحیح معنوں میں خود کو قبول کرسکتے ہیں‘۔اْنہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ’ اْنہیں لگتا ہے کہ یہ وہ اقدار ہیں جو وہ بہت واقعی پیار سے رکھتی ہیں‘۔خیال رہے کہ اس جوڑی نے حال ہی میں کپل دیوکی زندگی پر بننے والی فلم ’83‘ میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔