پاپ بینڈ BTS کو لازمی فوجی سروس سے استثنیٰ پر سروے کا حکم

سیول،ستمبر۔جنوبی کوریا کے معروف پاپ بینڈ بی ٹی ایس کو لازمی فوجی سروس سے استثنیٰ دینے کے لیے ایک سروے کروایا جائے گا۔جنوبی کوریا کے وزیر دفاع جونگ سپ نے بتایا ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے ایک سروے کروانے کا حکم دیا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ وہ تمام عوامل کا جائزہ لیں گے، بی ٹی ایس کی معاشی اہمیت، فوجی سروس کی اہمیت اور قومی سلامتی کے دیگر عوامل پر غور کیا جائے گا۔ساتوں بینڈ ارکان کی لازمی فوجی سروس اس لیے زیر بحث ہے کیونکہ اس کے سب سے زائدالعمر رکن ’جن‘ دسمبر میں 30 برس کے ہوجائیں گے اور انہیں فوجی سروس کے لیے جانا پڑسکتا ہے۔یہ تجویز زیر غور ہے کہ بی ٹی ایس بینڈ ممبران کی لازمی فوجی سروس کا دورانیہ دو سال سے کم کرکے تین ہفتے کر دیا جائے۔واضح رہے کہ جسمانی طور پر فٹ جنوبی کوریا کے ہر شہری کو ایک مخصوص عمر میں پہنچنے تک 2 برس کی لازمی فوجی سروس کرنا ہوتی ہے۔

Related Articles